اوراد و وظائف

فروری2022

آنکھ   سرخ ہو اور درد کرے

جس کی آنکھ سرخ ہو اور دَرد کرے ، 10 بار’’ یَا مُقِیْتُ “  پڑھ کر دَم کرلے۔  ( مدنی پنج سورہ ، ص252)

ہیضہ اور وبائی امراض

ہر کھانے پینے کی چیز پر سورۂ قَدْرپڑھ کر دم کر لیا کریں اِن شآءَ اللہ حفاظت رہے گی اور جس کو(ہیضہ یا وبائی امراض میں سے کوئی ) مرض ہو جائے اس کو بھی کسی چیز پر دَم کر کے کھلائیں پلائیں   اِن شآءَ اللہ  شفاء حاصل ہوگی۔ (مدنی پنج سورہ ، ص242 ، جنتی زیور ،   ص609)

ڈراؤنے خوابوں سے نجات

’’یَامُتَکَبِّرُ‘‘21بار ، اوّل آخر ایک بار درود شریف سوتے وقت پڑھ لیں گے تو اِن شآءَ اللہ ڈراؤنے خواب نہیں آئیں  گے۔  (فیضانِ سنّت ، 1 / 242)

زہریلے جانوروں سے محفوظ رہنے کی دُعا

 نمازِ فجر اورنماز ِمغرب کے بعد ہر روز تین بار یہ دُعا پڑھے اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ لے : اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ ترجمہ :  میں اللہ   کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں۔

یہ دُعا سفر و حضر میں ہمیشہ ہی صبح شام پڑھا کیجئے ، زہریلی چیزوں سے محفوظ رہیں گے ، بہت مجرَّب (تجربہ شدہ)ہے۔   (مدنی پنج سورہ ، ص 220 ، مراٰۃ  المناجیح ، 4 / 35)


Share

Articles

Comments


Security Code