اوراد و وظائف

ماہنامہ جنوری2022

نیک رشتہ ملنے کےلئے

جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد یَا ذَاالۡجَلَالِ وَلۡاِکۡرَام 312بارپڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں ، اِن شآءَ اللہ جلد شادی ہو اور خاوَند بھی نیک ملے۔ ( مینڈک سوار بچھو ، ص24)

کوڑھ اور پیلیا

سورۂ بیّنتہ پڑھ کر برص و یرقان (یعنی کوڑھ اور پیلیا) والے پر دَم کریں اورلکھ کر گلے میں ڈالیں ۔ کھانے پر دونوں وقت یہ سورت صحیح خواں (یعنی دُرُست پڑھنے والے) سے پڑھوا کر دَم کرکے کھلائیں خدا چاہے بہت زیادہ فائدہ ہو۔ (کام کے اوراد ، ص3)

چوری سے محفوظ رہے

سورۂ توبہ لکھ یا لکھواکر پلاسٹک کوٹنگ کرواکر اپنے سامان میں رکھئے ، اِن شآءَ اللہ چوری سے محفوظ رہے گا۔

(چڑیا اور اندھا سانپ ، ص29)

بینائی کی حفاظت کے لئے

پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ “ یَانُوْرُ “ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دَم کرکے آنکھوں پر پھیر لیجئے۔  (جنتی زیور ، ص606)

سیب دَم کروانے کی برکت

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!میرانام محمد نواز عطّاری ہے ، میرے چچا کے بیٹے فیاض احمد جن کی شادی ہوئے تقریباً سات سال ہوگئے تھے اور وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھے ۔ اَلحمدُ لِلّٰہ جانشینِ عطّار حضرت مولانا الحاج ابواُسید عبید رضا عطّاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے 2018 میں سیب دَم کرواکر کھلایا تو اَلحمدُ لِلّٰہ بچّی کی ولادت ہوئی ہے۔ محمد نواز عطّاری (رکن کابینہ مجلس ائمہ کرام ، ایبٹ آباد  زون ، لاہور ریجن)

سیب دَم کروانے کے لئے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے ان دو  نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں :

UAN : +92 21111252692

02138696333


Share

Articles

Comments


Security Code