اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مجلس حج و عمرہ کے مدنی کام:حج وعمرہ کی سعادت پانے کے لئے حَرَمَیْن طَیِّبَیْن کا سفر کرنے والے خوش نصیبوں کی خدمت اور انہیں  اس مبارک  سفر کے آداب  نیز حج و عمرہ اور حاضریِ مدینۂ منورہ کا درست طریقہ سکھانے  کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ سرگرمِ عمل ہے۔

ہر سال حکومتِ پاکستان کی طرف سے کوائف جمع کرنے اور انٹرویو کے بعدچند افراد کو حاجیوں کی تربیت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے جنہیں Master Trainer کہا جاتا ہے۔اس سال دعوتِ اسلامی کے 36 مبلغین Master Trainer  کے طور پر منتخب ہوئے جنہوں نے حکومتی سطح پر منعقد 300 سے زائد حج تربیتی اجتماعات میں 50 ہزار سے زیادہ حاجیوں کی تربیت فرمائی  نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) سمیت ملک و بیرونِ ملک متعدد مقامات پر بھی حج تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ بابُ المدینہ (کراچی)، پشاور، اسلام آباد، مرکزالاولیا لاہور، مدینۃ الاولیا ملتان،رحیم یار خان اور سردار آباد(فیصل آباد) میں موجود حاجی کیمپوں میں بھی مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے خدمت سرانجام دی،یہاں تشریف لانے والے حاجیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا گیانیزحاضریِ مدینہ کے آداب اور دیگر معلومات فراہم کی گئیں۔سفرِ حج پر جانے والے خوش نصیبوں میں ہزاروں  کی تعداد میں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تالیف”رفیق الحرمین“بھی تقسیم کی گئی۔  مختلف کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت جولائی 2017ء میں ملک و بیرونِ ملک87 مختلف کورسز کروائے گئے جن میں تقریباً1838اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔کتب میلوں میں مکتبۃ المدینہ کے بستے: 8،9،10 اگست 2017ء کو  بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ اوررحمت آباد(ایبٹ آباد) خیبر پختون خواہ میں کُتُب میلے(Book Fairs)منعقد ہوئے جن میں مکتبۃُ المدینہ کے بستے(Stalls)لگائے گئے۔ کثیر اسلامی بھائیوں سمیت متعدد شخصیات نے بھی بستوں کا دورہ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات کے معیار کو سراہا۔بلڈرز کی نمائش میں مجلس خدام المساجد کا بستہ: 12،13،14اگست2017ء کو ایکسپوسینٹر(Expo Centre) باب المدینہ(کراچی)میں تعمیراتی اداروں(Construction Companies)کی نمائش منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں مساجد کی تعمیر کا فریضہ انجام دینے  والی  دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کا بستہ(Stall) بھی لگایا گیا۔کثیر اسلامی بھائیوں نے بستے کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔تربیتی اجتماعات:٭13،12،11اگست2017ءبروزجمعہ،ہفتہ،اتوارمطابق20،19،18ذوالقعدۃالحرام1438ھدعوتِ اسلامی کے عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ججز، وکلا اور کورٹ اسٹاف کے لئے تین دن کے تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شوریٰ مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی اور دیگر مبلغین نے شُرکا کی تربیت فرمائی۔ شرکائے تربیتی اجتماع نے امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات کی سعادت پائی او ر  مختلف اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔٭20،19اگست2017ء بروزہفتہ اتوارمطابق26،27 ذوالقعدۃ الحرام 1438ھ دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت میڈیکل کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے دو دن کا تربیتی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی ) میں منعقد ہوا۔ تربیتی اجتماع  میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے اسلامی بھائیوں کی بابُ المدینہ آمد ہوئی، مرکز الاولیا (لاہور)ریلوے اسٹیشن پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازکررخصت کیا۔ ٭شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےہفتے کو بعد نمازِ عشا ہونے والے مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔بعد ازاں اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات اور آپ کے ہمراہ نفل روزے کی سحری کی سعادت بھی پائی۔اس تربیتی اجتماع میں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہ الْعَالی اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے  بھی شُرکا  کی  تربیت فرمائی ۔مدنی حلقے: ٭مجلس رابطہ کے تحت مرکز الاولیا لاہور میں ایک مقامی اخبار کے دفتر  اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ ٭مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت قصور( پنجاب) میں مدنی حلقے کا سلسلہ  ہوا،ٹرانسپورت کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شریک ہوکر مدنی پھول حاصل کئے۔ سنتوں بھرے اجتماعات: قصور پنجاب میں واقع حضرت بابا بلھے شاہ سیدعبداللہ قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ  اقدس   پر سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ مزار شریف پر حاضر ہونے والے زائرین کی بڑی تعداد  سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی جنہیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اورنگران ہجویری کابینات مرکز الاولیاء(لاہور) نے مدنی پھولوں سے نوازا٭بابُ المدینہ (کراچی) میں حضرت خواجہ حافظ حسن سخی سلطان منگھوپیر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے عرس پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ ونگران عطاری کابینات نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مزار شریف پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی نیز صاحبِ مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔٭مجلس شعبۂ تعلیم(دعوت اسلامی) کے تحت مرکز الاولیا (لاہور) اور قصورمیں اساتذہ اجتماعات  کا سلسلہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی گئی۔ ٭مجلس رابطہ کے تحت  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے علی پور فراش  میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،کثیر اسلامی بھائی شریک ہوکر مستفید ہوئے۔رکنِ شوریٰ نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، جامعۃُ المدینہ  اور مدرسۃُ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔جامعات المدینہ کے ناظمین کا تربیتی اجتماع:مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،مدینہ ٹاؤن سردار آباد(فیصل آباد)میں جامعاتُ المدینہ کے ناظمین کا تین دن  کا تربیتی اجتماع ہواجس میں پنجاب،خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے ناظمین شریک ہوئے۔ اس تربیتی اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے تربیت فرمائی نیز شرکائے تربیتی اجتماع کو شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام بھی سنایاگیا۔المدینۃ العلمیۃ کی کاوشیں:مسلمانوں تک عمدہ اور صحت مند مواد پر مشتمل کتابیں پہنچانے کے لئے کوشاں دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کے درج ذیل گیارہ (11)کتب و رسائل گزشتہ 3 مہینوں(جون، جولائی، اگست2017ء)  میں مکتبۃ ُ المدینہ سے چَھپ کر منظرِ عام پر آچکے ہیں:(1)صراط الجنان جلد10،(2)معرفۃ القراٰن جلد4،(3)فیضانِ بی بی  اُمِّ سُلیم، (4)فیضانِ سلطان سخی سرور، (5)یتیم کسےکہتےہیں؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ  قسط:21)،  (6)قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت،(فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط:20)،(7)سفرِ مدینہ کے متعلق سوال جواب(فیضانِ مدنی مذاکرہ  قسط:21)، (8)ولایت کا آسان راستہ (تصوُّرِشیخ)، (9)دین و دنیا کی انوکھی باتیں(عربی کتاب ”المُسْتَطْرَف فی کل فن مُسْتَظْرَف“ کا اردو ترجمہ)، (10)انشاء العربیہ جزءاول، (11)صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں۔

درج ذیل چودہ(14)کتب ورسائلالمدینۃ العلمیۃسے فائنل ہوکرمکتبۃ المدینہ جاچکے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مستقبلِ قریب میں منظرِ عام پر آجائیں گے:(1)تفسیر سورۂ نور، (2)معرفۃ القراٰن جلد5، (3)اللہ والوں کی باتیں(عربی کتاب حلیۃالاولیا کا ترجمہ)جلد6،(4)اللہ والوں کی باتیں جلد7، (5)مدنی دورہ، (6)صحابیا ت اور شوقِ علمِ دین،  (7)بہارِ نیت، (8)نظرکی کمزوری کے اسباب مع علاج(فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:22)، (9)شریرجنات کو بدی کی طاقت کہنا کیسا؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:23)، (10)بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ ،قسط:24)، (11)السراجیۃ مع شرح القمریۃ، (12)شرح التہذیب مع حاشیۃ فرح التقریب، (13)التفسیر البیضاوی مع حاشیۃ مقصود الناوی، (14)دیوان الحماسہ  مع حاشیۃ زبدۃ الفصاحۃ۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

علما و مشائخ کی خدمت میں حاضری:خدماتِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرنے اور کتب ورسائل نذر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمّہ داران اور دیگراسلامی بھائیوں نے گزشتہ ماہ1525علما و مشائخ کی خدمت میں حاضری دی جن میں سےچند حضرات کے اسمائے گرامی یہ ہیں:مولانا منشا تابش قصوری اور مولانا شکور احمد ضیائی سیالوی (مدرسین جامعہ نظامیہ رضویہ،مرکزالاولیالاہور) ٭مولانا فیصل جماعتی (داتا دربار مسجد، مرکزالاولیالاہور) ٭مولانا ایوب رضوی(جامعہ رضویہ جامع مسجد الکبریٰ، راولپنڈی) ٭مولانا محمد عثمان رضوی(اللہ والی مسجد، راولپنڈی) ٭مولانا ذوالفقار علی حیدری (جامعہ مہریہ رضویہ،فتح جنگ) ٭مفتی محمد اقبال  نعیمی (جامعہ نعیمہ رضویہ، G/9اسلام آباد ) ٭مفتی محمد جان قاسمی (جامعہ غوثیہ، کوئٹہ) ٭مفتی مختار   احمد  حبیبی(جامعہ نوریہ، کوئٹہ) ٭مولانا محمد مد ثر کیلانی(جامع حنفیہ باغبانپورہ، گوجرانوالہ) ٭مولانا اکراماللہ نقشبندی (جامعہ مدینۃ العلم، گوجرانوالہ) ٭مولانا رفاقت حسین نقشبندی (درباراللہ ہو، گوجرا نوالہ) ٭مولانامحمد یونس قادری (جامعہ  فاطمتہ الز ھرہ للبنات، داؤدخیل،میانوالی) ٭مولانا سیّد جلال الدین رومی شاہ (جامعہ حسنیہ رضویہ، ڈجکوٹ، سردارآبادفیصل آباد) ٭مولانا  محمد شعیب منیر قادری رضوی (جامع مسجد ہجویری سمندری، سردار آباد فیصل آباد) ٭مولانا محمد قمر علی قادری رضوی  اورشیخ الحدیث مولانا محمد عبد الرشید قادری رضوی (جامعہ غوثیہ  رضویہ مظہر الاسلام سمندری، سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا قسمت علی خان (جامع مسجد ڈیرہ اسماعیل خان) ٭مفتی محمد حیات خان قادری  (دارالعلوم حنفیہ رضویہ ہجیرہ، راولا کوٹ کشمیر) ٭مفتی محمد حسین چشتی (دارالعلوم سنی  حنفی  عباسی پور ضلع پونجھ، کشمیر)مدنی مراکز میں تشریف لانے والی شخصیات: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ( کراچی) میں بریلی شریف یوپی ہند سے تشریف لائے ہوئے پیرِ طریقت آلِ رسول حضرت مولانا  سیّدمحمد اسلم میاں اشرفی جیلانی نے قدم رنجہ فرمایا، انہوں نے المدینۃُ العلمیہ،جامعۃُ المدینہ اور مدنی چینل وغیرہ کا دورہ فرمایا اور خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا نیز فیصل کریم کنڈی(سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی) کی بھی آمد ہوئی ٭مولانا محمد عمران باروی (جامعہ امام اعظم، ڈیرہ اسماعیل  خان) کی مدنی مرکز   فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ ڈیرہ اسماعیل  خان تشریف آوری ہوئی ٭حضرت مولانا ابو حماد محمد اشرف رضوی(جامعہ رُشْدُ الایمان، گوجرانولہ) اور دیگر شخصیات  نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی اور اس موقع پر جامعۃُ المدینہ کا دورہ بھی فرمایا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیا (لاہور ) میں متعدّد صحافیوں کی آمد ہوئی۔رکنِ شوریٰ نے مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور صحافیوں نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دئیے۔عیادت:دعوتِ اسلامی کے مبلغین  نےساؤتھ افریقہ میں حضرت مولانا مفتی محمداکبر ہزاروی کی خدمت میں حاضر ہوکر ان کی عیادت کی۔شخصیات سے ملاقات:نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مجلس رابطہ (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران نے جن شخصیات سے ملاقات کرکے مدنی کاموں کا تعارف کروایااور کتب و رسائل پیش کئے ان میں سے چند کے نام ملاحظہ فرمائیے:سردارآبادفیصل آباد کے ملک نواز(MPA) ٭افضال کوثر(CPO) ٭کاظم علی اعوان (ایڈیشنل کمشنر) ٭سلمان غنی(ڈپٹی کمشنر)٭عامرعزیز(ایڈیشنل ڈائریکٹرFDA)٭ملک عبدالرزاق (میئر) ٭محمد توصیف (اسٹاف آفیسر CPO آفس) دیگر شہروں کے ٭بشیر خان بگٹی(ڈیرہ بگٹی، بلوچستان) ٭رحمت علی رازی (مقامی اخبار مالک،مرکز الاولیا لاہور) ٭منیر حسین بھٹی(ممبر پنجاب بار کونسل، مرکز الاولیا لاہور)٭استقلال آباد گلزارِ طیبہ(سرگودھا) میں بذریعہOBوین اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی ترکیب ہوئی جس میں چودھری حامدحمید(MNA)چودھری عبدالرزاق ڈھلوں (MPA)اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ہفتہ وار اجتماعات میں طلبا کی شرکت:گزشتہ مہینے سنّی جامعات و مدارس کے 1254طلبائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت فرمائی۔

امیرِ اہلِ سنت کے والد کے لئے فاتحہ خوانی:

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ گرامی مرحوم حاجی عبدالرحمٰنعلیہ رحمۃ  الرَّحمٰن  کی برسی کے موقع پر امیرِ اہلِ سنّت کے  گھر ”بیتُ البقیع “میں فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا جس کے آخر میں امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا کروائی۔ اس کے علاوہ  پاکستان  اور بیرون پاکستان  متعدّد مقامات پر  امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے والد  کے لئے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کا سلسلہ ہوا ۔

 

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

جامعات المدینہ للبنات کا آغاز: دعوتِ اسلامی جن ایک سو تین(103) سے زیادہ شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کررہی ہے ان میں سے ایک جامعۃُ  المدینہ بھی ہے جس کے ذریعے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں درسِ نظامی (عالم،عالمہ کورس) کرنے کی سعادت پاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی سال 1438ھ میں پاکستان میں 19 نئے جامعاتُ المدینہ  للبنات(For Girls) کا آغاز ہوا۔تربیتی اجتماع: 24 اگست 2017ءکو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابوحامد محمد عمران عطاریمُدَّظِلُّہ العالینے جامعاتُ المدینہ للبنات کے تربیتی اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا ۔یہ بیان بذریعہ لنک ملک و بیرون ملک237 جامعاتُ المدینہ للبنات میں 13574 طالبات اور 427فارغ التحصیل مدَنیَّہ اسلامی بہنوں نے پردے میں رَہ کر سننے کی سعادت پائی نیز مدنی چینل پر بھی یہ بیان براہِ راست (Live) دکھایا گیا۔ ٭ 10، 11، 12 اگست 2017ء کو جامعاتُ  المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا 3 دن کا تربیتی اجتماع بابُ المدینہ کراچی میں ہوا۔ اس تربیتی اجتماع میں بنتِ عطار باجی اورعالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بالمشافہ جبکہ جامعاتُ المدینہ للبنات کے متعلّقہ رکنِ شوریٰ  نے  پردے کی رعایت کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ تربیت فرمائی۔ تنظیمُ المدارس کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن: جامعاتُ المدینہ للبنات (دعوتِ اسلامی)کی طالبات کی بڑی تعداد نے تنظیمُ المدارس اہلِ سنت پاکستان کے تحت امتحانات (1438ھ) میں حصہ لیا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  نتائج (Results) کےمطابق درجۂ عامّہ میں اول (First)، دُوُم (Second)، سِوُم (Third) جبکہ درجۂ عالیّہ اور درجۂ عالمیّہ میں دُوُم (Second) پوزیشن جامعاتُ المدینہ کی طالبات نے حاصل کی۔ مختلف کورسز: 6تا 27 اگست 2017ء بابُ المدینہ کراچی، سردارآباد (فیصل آباد)، گجرات، زم زم نگر حیدر آباد، گلزارطیبہ (سرگودھا) اور اسلام آباد میں فیضانِ قراٰن کورس منعقد ہوا، 110اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭کے ۔جی سے ساتویں جماعت  کی مدنی منیوں اور ساڑھے چار سے سات  سال تک کے مدنی منوں  کی مدنی تربیت کے لئے 2 گھنٹے دورانیے کے 19 دن کے ’’فیضانِ  حسنین  کریمین  کورس“ کا سلسلہ 3جولائی 2017ء سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 453 مقامات پر ہوا، تقریباً 6462مدنی منیوں اورمدنی منوں نے کورس   میں شرکت کی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مدنی قافلوں کا سفر: نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے برمنگھم (UK) سے ایک مدنی قافلے نے8دن کے لئے  ترکی جبکہ ایک اور مدنی قافلے نے4دن کے لئے ناروے (Norway) کا سفرکیا۔ تربیتی اجتماع: 13اگست 2017ء کو اٹلی میں منعقدہ تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس بیرونِ ملک نے سنتوں بھرا بیان فرمایا، تقریباً 200 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔مختلف کورسز: اگست 2017ءمیں موزمبیق کے شہربیرا(Beira)میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 7 دن کا فیضانِ نمازکورس ہوا ٭17 جولائی 2017ء کو ہانگ کانگ میں 2 فیضانِ قراٰن وحدیث کورس ہوئے جن میں تقریباً 60اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی، کورس کے اختتام پرعاشقانِِ رسول نے سنّتوں کی تربیت کےلئے مدنی قافلوں میں سفر بھی کیا۔ مدنی حلقے:23 اگست 2017ء کو بینکاک (تھائی لینڈ)  میں مقامی تاجر اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی  نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ آئیوری کوسٹ (Ivory Coast) میں بھی  مقامی اسلامی بھائیوں کے گھروں پر مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ سنّتوں بھرے اجتماعات: 26 اگست 2017ء بروز ہفتہ مکۂ مکرمہ کی مقدس فضاؤں میں شخصیات اجتما ع منعقد ہواجس میں مختلف ممالک سے آنے والے علماو مشائخ اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔رکنِ شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک نے  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں:

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم (UK) میں Devisنامی  ایک غیرمسلم نے اسلامی تعلیمات سے متأثر ہوکرمبلغِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام محمدحمزہ رکھا گیا، انہوں نے روزانہ فیضانِ مدینہ آکر اسلامی تعلیمات حاصل کرنے  کی نیت کی۔ ٭5 اگست 2017ء کوموزمبیق میں مدنی قافلے کی برکت سے 2 غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا،ایک کا نام موسیٰ اور دوسرے کا نام بلال رکھا گیا ٭26اگست 2017ء کو ہانگ کانگ میں ایک چائنیز  غیرمسلمہ نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے قبولِ اسلام کی سعادت پائی، نومسلمہ کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا۔ ٭ ہند کے صوبے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور (Anantapur) میں مبلغِ دعوتِ اسلامی کے ذریعے ایک غیر مسلم نے15 اگست 2017ء کو جبکہ ایک غیر مسلم  نے 27 اگست 2017ء اسلام قبول کیا۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک (overseas)کی مدنی خبریں:

 

مختلف کورسز:اسلامی بہنوں کےلئے3دن کامدنی کام کورس 12،13،14اگست2017ءکوبلونیا(اٹلی)جبکہ28،29،30اگست 2017ء کو مالیگاؤں(مہاراشٹر،ہند)میں ہوا۔ شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد بالترتیب 30 اور 70 رہی ٭فیضانِ حج و عمرہ کورس برطانیہ(UK)کےشہروں ایلزبری (ALYSBURY)، ڈربی (Derby)،ہیکمن  ڈوائیک (HECKMONDWIKE) دیوس بری (Dewsbury) اور   ہند میں آندھرا  پردیش اور اودے پور (راجستھان) میں ہوا۔ تربیتی اجتماعات:تجہیزوتکفین تربیتی اجتماعات 24،25 اگست 2017ء کو ہند کے شہروں گوپی گنج(یوپی)، کولکتہ اور مایاپور (مغربی بنگال) میں جبکہ 22اور 28 اگست 2017ء کو برطانیہ (UK) کےشہروں بلیک برن،ڈیوس بری، مانچسٹر اور بولٹن میں ہوئے، ہند میں70جبکہ برطانیہ میں 58اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper!

Madani News of Dawat-e-Islami

Madani activities performed by Majlis Hajj and ‘Umrah:٭Dawat-e-Islami’s Majlis Hajj and ‘Umrah is striving to serve the Hajj and ‘Umrah pilgrims, teaching them the manners of journey and the correct method of performing Hajj and ‘Umrah as well as of visiting the blessed city of Madinah.٭Every year, the government of Pakistan selects and assigns some individuals after interviewing them with providing proper guidance and training to the Hajj-pilgrims. These selected individuals are called “Master Trainers”. This year, 36 preachers of Dawat-e-Islami were selected as “Master Trainers” who provided guidance and training to over fifty thousand Hajj-pilgrims during more than three hundred Hajj learning Ijtima’aat held by the government. Furthermore, Hajj learning Ijtima’aat were also held at several places within and outside Pakistan including the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Bab-ul-Madinah Karachi. Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madina-tul-Awliya (Multan), Rahim Yar Khan and Sardarabad (Faisalabad). The preachers of Dawat-e-Islami also rendered their services at the ‘Haji Camps’ set in Bab-ul-Madinah Karachi, Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madina-tul-Awliya (Multan), Rahim Yar Khan and Sardarabad (Faisalabad). Thousands of copies of the book ‘Rafiq-ul-Haramayn’ – authored by Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه were also distributed. Different courses:Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for courses, ‘87 different courses’ were offered within and outside Pakistan in June, 2017. The number of attendees was more or less 1838.Stalls of Maktaba-tul-Madinah in book fairs:On 8, 9 and 10 August 2017, book fairs were organized in the Baluchistan University of Quetta and in Rahmatabad (Abbottabad) KPK during which stalls of Maktaba-tul-Madinah were arranged. A large number of Islamic brothers including several personalities visited these stalls, appreciating the standard of Maktaba-tul-Madinah’s publications.Stall of Majlis Khuddam-ul-Masajid during the exhibition held by builders:On 12, 13 and 14 August 2017, an exhibition was held by the construction companies at the Expo Centre Bab-ul-Madinah Karachi. During the exhibition, a stall of Dawat-e-Islami’s Majlis Khuddam-ul-Masajid, which constructs Masajid, was also held. A large number of Islamic brothers visited the stall, appreciating the services being rendered by Dawat-e-Islami. Tarbiyyati (learning) Ijtima’aat:٭On 11, 12 and 13 August 2017, a 3-day learning Ijtima’ was held at the global Madani Markaz of Dawat-e-Islami for judges, lawyers and courts’ staff. Devotees of Rasool from different cities attended it. Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat ‘Allamah Maulana Abu Bilal Muhammad Ilyas Attar Qaadiri دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه and Nigran-e-Shura Maulana Abu Haamid Muhammad Imran Attari provided the attendees with Madani pearls. ٭Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for doctors, a 2-day learning Ijtima’ was held at the global Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Bab-ul-Madinah Karachi on 19 and 20 August 2017. Islamic brothers from different cities came to Bab-ul-Madinah Karachi in order to attend the learning Ijtima’. ٭Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـه answered the questions asked by the Islamic brothers related to the medical department during the Madani Muzakarah held on Saturday after Salat-ul-‘Isha. Nigran-e-Shura Maulana Abu Haamid Muhammad Imran Attari also provided the attendees with Madani pearls.Madani Halqahs:Under the supervision of Majlis Rabitah Markaz-ul-Awliya (Lahore), Madani Halqahs were held at a local newspaper office and in a government general hospital.Learning Ijtima’aat for the administrators of Jami’aat-ul-Madinah:A 3-day learning Ijtima’ for the administrators of Jami’aat-ul-Madinah was held at the Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Madinah town Sardarabad (Faisalabad). Relevant Islamic brothers from Punjab, Khyber Pakhtunkhwa and Kashmir attended it. The members of Shura provided guidelines to the attendees.Endeavours of Al-Madina-tul-‘Ilmiyyah:With the purpose of conveying excellent and authentic Islamic teachings to the Muslims, the following 12 books and booklets of Dawat-e-Islami’s department ‘Al-Madina-tul-Ilmiyyah’ have come out during the last three months (i.e. June, July and August, 2017):٭ (1) Siraat-ul-Jinaan, volume 10 (2) Ma’rifat-ul-Quran, volume 4 (3) Faizan-e-Bibi Umm-e-Sulaym (4) Faizan-e-Sultan Sakhi Sarwar (5) Yateem Kisay Kehtay Hayn (6) Suwal Jawab (Madani Muzakarah, episode: 20) (7) Safr-e-Madinah kay Mutalliq Suwal Jawab (Madani Muzakarah, episode: 21) (8) Qutb-e-‘Aalam ki ‘Ajeeb Karamat (9)Wilayat ka Aasaan Raastah (Tasawwur-e-Shaykh) (10)Deen-o-Dunya ki Anokhi Baatayn (an Urdu translation of the Arabic bookالمُسْتَطْرَف فی کل فن مُسْتَظْرَف) (11) Insha’-ul-‘Arabiyyah, Juz. 1 (12)Sahabiyyat aur Deen ki Khaatir Qurbaniyan.٭Moreover, the following 14 books and booklets have also been completed and are under the process of printing. They will also be published soon, اِنْ شَــآءَالـلّٰـه عَزَّوَجَلَّ. (1) Tafseer Surah Noor (2) Ma’rifat-ul-Quran, volume 5 (3)Allah Walon ki Baatayn, volume 6 (an Urdu translation of the Arabic book ‘Hilya-tul-Awliya’) (4) Allah Walon ki Baatayn, volume 7 (5)Madani Daurah (6)Sahabiyyat aur Shauq-e-‘Ilm-e-Deen (7)Bahar-e-Niyyat (8)Faizan-e-Madani Muzakarah (episode: 22) (9)Faizan-e-Madani Muzakarah (episode: 23) (10)Faizan-e-Madani Muzakarah (episode: 24) (11)Haashiyah Siraaji fil Meeraas (12) Haashiyah Sharh Tahzeeb (13) Haashiyah Tafseer Baydawi (14)Haashiyah Deewan-e-Hamaasah.Madani Halqah held by Majlis Transport:Under the supervision of Majlis Transport Kasur (Punjab), a Madani Halqah was held which was attended by the Islamic brothers related to the transport department.Sunnah-inspiring Ijtima’aat:٭Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for the Shrines of Saints, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held on the occasion of the annual ‘Urs of Baba Bulleh Shah Sayyid ‘Abdullah Qaadiri in Kasur Punjab. Those visiting the shrine attended the Ijtima’ in large number and were blessed with Madani pearls.٭Another Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Bab-ul-Madinah Karachi by Majlis for the Shrines of Saints on the occasion of the ‘Urs of Khuwajah Haafiz Hasan Sakhi Sultan Manghopir. A member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech.٭Under the supervision of Dawat-e-Islami’s Majlis for educational departments, Ijtima’aat for teachers were held in Markaz-ul-Awliya (Lahore) and Kasur. A large number of Islamic brothers from the educational departments attended it and were persuaded to participate in the Madani activities of Dawat-e-Islami. ٭Under the supervision of Majlis Rabitah, a Sunnah-inspiring Ijtima’ for personalities was held at the Alipur Farash area of Islamabad – the capital of Pakistan – in which a member of Shura delivered a Sunnah-inspiring speech attended by a large number of Islamic brothers. The member of Shura was also briefed about the construction work of the Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Jami’a-tul-Madinah and Madrasa-tul-Madinah.


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

..

 

Inauguration of Jami’aat-ul-Madinah for girls:By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ, 19 new Jami’aat-ul-Madinah for girls were inaugurated in Pakistan in 1438 AH.Learning Ijtima’:٭On 24 August 2017, Nigran of Dawat-e-Islami’s Markazi Majlis-e-Shura Maulana Abu Haamid Muhammad Imran Attari delivered a Sunnah-inspiring speech during a learning Ijtima of Jami’aat-ul-Madinah for girls. 13574 female students of 237 Jami’aat-ul-Madinah for girls (within and outside Pakistan) and 427 Islamic sisters who have passed Dars-e-Nizami listened to this speech via a link, observing veil. Furthermore, this speech was also broadcast live on the Madani Channel. ٭On 10, 11 and 12 August 2017, a 3-day learning Ijtima’ for the responsible Islamic sisters of Jami’aat-ul-Madinah for girls was held in Bab-ul-Madinah Karachi. During the Ijtima’, the respected daughter of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat and a responsible Islamic sister from the ‘Aalami Majlis Mushawarat provided guidelines to the Islamic sisters.Prominent positions in examinations held by Tanzeem-ul-Madaris: A considerable number of female students from Dawat-e-Islami’s Jami’aat-ul-Madinah for girls took the examinations held in 1438 AH by Tanzeem-ul-Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan. By the grace of Allah عَزَّوَجَلَّ, according to the results, the female students from Dawat-e-Islami’s Jami’aat-ul-Madinah gained first, second and third positions in the Aammah class and second position in the ‘Aalimiyyah class. Different courses: ٭From 6 to 27 August 2017, ‘Faizan-e-Quran Course’ was held in Bab-ul-Madinah (Karachi), Sardarabad (Faisalabad), Zam Zam Nagar (Hyderabad), Gujrat, Gulzar-e-Taybah (Sargodha) and Islamabad. 110 Islamic sisters attended the course. ٭A 19-day ‘Faizan-e-Hasanayn Karimayn Course’ was started on 3 July, 2017 at 453 places in different cities of Pakistan. The two hours daily duration course held for children was attended by more or less 6462 children.

 


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Blessings of embracing Islam:٭Inspired by Islamic teachings, Davis, a non-Muslim, embraced Islam through a preacher of Dawat-e-Islami in Faizan-e-Madinah, Birmingham UK. The new Muslim was given an Islamic name ‘Muhammad Hamzah’. He has intended to come to Faizan-e-Madinah daily in order to learn Islamic teachings. ٭On 5th August 2017, by the blessings of a Madani Qafilah, two non-Muslims embraced Islam in Mozambique. One was named ‘Musa’ and the other ‘Bilal’. ٭On 26th August 2017, a Chinese non-Muslim woman embraced Islam through Dawat-e-Islami. She was given an Islamic name ‘Aaishah’. ٭On 15th August 2017, a non-Muslim in Anantapur district, Andhra Pradesh India, embraced Islam through a preacher of Dawat-e-Islami. Another non-Muslim embraced Islam on 27th August 2017. Madani Qafilah news :In order to promote the call to righteousness, a Madani Qafilah travelled from Birmingham UK to Turkey for 8 days whereas another Madani Qafilah travelled to Norway for 4 days. Learning Ijtima’: A member of Shura and the Nigran of Majlis Overseas delivered a speech in learning Ijtima’, which took place on 13th August 2017, in Italy. Almost 200 Islamic brothers attended this learning Ijtima’. Different courses: ٭In August 2017, a 7-day Faizan-e-Namaz course was held in Faizan-e-Madinah, in Beira, Mozambique. ٭On 17th July 2017, two Faizan-e-Quran and Hadees courses were held in Hong Kong, which were attended by 60 Islamic brothers. At the end of these courses, the devotees of Rasool travelled with Sunnah-inspiring Madani Qafilahs. Madani Halqahs: On 23rd August 2017, a Madani Halqah was conducted in the house of a local businessman Islamic brother. A preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring speech. In Ivory Coast, Madani Halqahs were conducted in the houses of local Islamic brothers. Sunnah-inspiring Ijtima’aat: On 26th August 2017, an Ijtima’ was held for personalities in Makkah attended by Islamic scholars from different countries and by other Islamic brothers. A member of Shura and Nigran of Majlis Overseas gave an introduction of the Madani activities of Dawat-e-Islami.


Share

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Different courses٭A 3-day Madani activities course for Islamic sisters was held in Bologna, Italy and Malegaon (Hind) with number of attendees 30 and 70 respectively.٭Faizan-e-Hajj and ‘Umrah course was held in different cities of Britain and Hind.Learning Ijtima’aat:Learning Ijtima’aat regarding bathing and shrouding the deceased were also held in different cities of Britain and Hind with number of attendees 58 and 70 respectively.

 


Share

Articles

Comments


Security Code