حمدو نعت

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔ (ابن ماجہ ، 1 / 490 ، حدیث : 907)

مناجات

یاربِّ محمد مِری تقدیر جگادے

صحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھادے

پیچھا مِرا دنیا کی محبت سے چُھڑا دے

یارب مجھے دیوانہ مدینے کا بنادے

روتا ہوا جس وقت میں دربار میں پہنچوں

اُس وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھادے

دل عشقِ محمد میں تڑپتا رہے ہردم

سینے کو مدینہ مِرے اللہ بنادے

ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں

مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنادے

دیتا ہوں تجھے وَاسِطہ میں پیارے نبی کا

اُمَّت کو خدایا رہِ سنّت پہ چلا دے

عطّاؔر سے محبوب کی سُنَّت کی لے خدمت

ڈنکا یہ تِرے دین کا دُنیا میں بجادے

وسائلِ بخشش (مرمم) ، ص112

از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ

 


Share

Articles

Comments


Security Code