بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

 پتنگ اُڑانے کے نقصانات

* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

اچّھے بچّو!

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

پتنگ اُڑانے کے نقصانات بہت ہیں۔ اِس کی ڈور سے کتنے لوگ زَخمی ہوجاتے ہیں اور کئی لوگوں کی  گَردنىں تک کٹ جاتى ہىں۔ (ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط215) ، کَرَنٹ یا آگ لگنے کی صورت میں بچاؤ کا طریقہ ، ص9)

پیارے بچّو! پتنگ اُڑانے کے بہت سے نقصانات ہیں ، پتنگ اُڑانے میں وقت اور پیسے دونوں  ضائع ہوتے ہیں اور یہ گناہ ہے۔ (ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ، 24 / 659)   پتنگ اور اس کی ڈور بجلی کے تاروں میں پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے بجلی کے تار آپس میں مل بھی  جاتے ہیں ، جس سے  گھریلو الیکٹرانک اشیاء اور علاقے کے ٹرانسفارمرز وغیرہ خراب ہوجاتے ہیں ،  کبھی تو  کئی کئی گھنٹوں کے لئے لائٹ چلی جاتی ہے۔ پتنگ اُڑاتے وقت توجہ نہ ہونے کی وجہ سے چھت   سے گرنے یا کسی گاڑی وغیرہ سے ٹکرانے  سے سَر پھٹنے ، ہاتھ یا پاؤں ٹوٹنے بلکہ جان جانے کا بھی  خطرہ ہوتا ہے   لہٰذا ہمیں پتنگ نہیں اُڑانی چاہئے۔

(پتنگ بازی کے مزید نقصانات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا رِسالہ “ بسنت میلا “ پڑھئے)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان  مدینہ کراچی


Share