مدرسۃ المدینہ
ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021
مدرسۃُ المدینہ گُلْیانہ (گجرات ، پنجاب)
دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دین ِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، انہیں میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بھی ہے جس کی ایک برانچ مدرسۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ گلیانہ ہے جوکہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں واقع ہے۔
مدرسۃُ المدینہ فیضان ِ مدینہ گلیانہ کا سنگِ بنیاد و افتتاح حاجی خادم رضا عطّاری (کابینہ ذمہ دارمجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ)نے کیا ۔ اس مدرسے کی تعمیر کا آغاز 2010میں جبکہ باقاعدہ کلاسز کا سلسلہ 2011 میں ہوا ۔
یہ مدرسۃُ المدینہ ایک وسیع رقبہ پر مشتمل ہے ، یہاں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی2کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی2021ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش38طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ163بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ یہاں سے فراغت پانے والے تقریبا ً17طلبہ نےحصولِ علم ِ دین کے لئے درسِ نظامی(عالم کورس) میں داخلہ لیا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضان ِ مدینہ گلیانہ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments