بزرگانِ دین کے فرامین

* مولانا عبداللہ نعیم عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

باتوں سےخوشبو آئے

محبت کی علامت

محبت کی علامت یہ ہے کہ فرماں بردار رہتے ہوئے اس بات سے ڈرتے رہو کہ محبوب تمہیں دوستی سے جدا نہ کردے۔   (ارشادِ خواجہ غریب نواز  رحمۃُ اللہِ علیہ ) (اخبار الاخیار ، ص 23)

دل نہ دکھانا

جہاں بھی جاؤ کسی کا دل نہ دکھانا ، جہاں بھی جاؤ مُردوں کی طرح رہنا (یعنی کسی کی اذیت کا باعث نہ بننا)۔

(ارشادِ خواجہ بختیار کاکی  رحمۃُ اللہِ علیہ ) (اخبارالاخیار ، ص 26)

حسب نسب پر فخر کرنا

اکثر لوگ اپنے نسب پر فخر کرتے ہیں ، گویا کہ قیامت کا انہیں کچھ ڈر نہیں ہوتا اور وہ یہ نہیں جانتے کہ اعمالِ صالحہ کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ سالک کو چاہئے کہ اپنے حسب نسب پر فخر کرنے کے بجائے یادِ الٰہی میں مشغول رہے ۔   (ارشادِ خواجہ شمس الدین سیالوی  رحمۃُ اللہِ علیہ ) (فیضان شمس العارفین ، ص70)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

تقلید کی اہمیت

چاروں اماموں سے پہلے اور بعد ہمیشہ تقلید ہواکرتی تھی اور ہوتی ہے ، چاروں مذہب کا اتباع بعینہٖ اتباع صحابہ ہے کہ یہ مذاہب انہیں سے ماخوذ ہیں اور ان کی اتباع سے نہ ممانعت تھی نہ ہے۔  ( اظہار الحق الجلی ، ص75 )

الفت وموانست کا سبب

جو امر جس طرح جس قوم میں رائج اور ان کے نزدیک الفت وموانست اور ا س کی زیادت پر دلیل ہو وہ عین مقصود شرع ہوگا جب تک بالخصوص اس میں کوئی نہی وارد نہ ہو۔ ( فتاوی رضویہ ، 22 / 306)

عطّار کا چمن ، کتنا پیارا جمن!

مار دھاڑ سے نفرت

انتقاماً مار دھاڑ کرنا ’’الیاس قادری ‘‘کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ (مدنی مذاکرہ ، 6شعبان المعظم 1442ھ)

طلبہ کی اہمیت

’’طلبہ ‘‘ملک کا اہم’’ سرمایہ ‘‘ہوتے ہیں اور یہ ُملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

(مدنی مذاکرہ ، 10 رمضان المبارک 1442ھ )

عمل سے نیکی کی دعوت

مبلغ کا ہر فعل نیکی کی دعوت دینے والا ہونا چاہئے۔  (مدنی مذاکرہ ، 11رمضان المبارک 1442ھ)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ذمہ دار شعبہ ملفوظات امیر اہل سنت( اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ ) ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code