امیر ِاہلسنت کی اپنے بھانجے کے انتقال پر تعزیت

امیرِ اہلِ سنّت کی اپنے بھانجے کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حافظ سلمان عطاری، سرفراز عطاری کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

سیکیورٹی مجلس کے حاجی وسیم عطاری (کراچی)نے یہ افسوس ناک خبر دی کہ میرےبھانجے عبدالقادر عطاری کڈنی پرابلم کی وجہ سے 19محرَّمُ الحرام1441سنِ ہجری کو 61 سال کی عمر میں کولمبو میں انتقال فرماگئے،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں مرحوم عبدالقادر کے بھائی عبدالرّحمٰن بابو، ان کی بہنوں اور بچوں بچیوں سمیت سب سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور سب کو صبر کی تلقین کرتاہوں۔ىاربَّ المصطفٰے جَلَّ جَلَالُہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! عبدالقادر عطاری کو غریقِ رَحمت فرما،اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! ان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کردے، پروردگار! ان کی قبر کو جنّت کا باغ بنا، مولائے کریم! ان کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارشیں فرما، مولائے کریم! انہیں بے حساب بخش کر جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن! مرحوم کے تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِ جمیل پر اَجرِ جزیل مَرحمت فرما، اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما، ىہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالتِ مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرما، بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِين صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا اجر و ثواب

میرے بھانجے عبدالقادر سمىت سارى اُمّت کو عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(دُعا کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی:) حضرت سیِّدُنا براء بن عازِب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ہم سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھے تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم قبر کے کنارے بیٹھ گئے اور اتنا روئے کہ مٹی بھیگ گئی، پھر فرمایا:”اے بھائیو! اس کے لئے تیاری کرو۔“(ابنِ ماجہ،ج 4،ص466، حدیث:4195)

سب گھر کے افراد دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں اور مرحوم کے بیٹے وغیرہ خاص کر بھائی ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کریں، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں، ہوسکے تو اپنی اپنی جیب سے گیارہ گیارہ سو روپے کے رسائل مکتبۃُ المدینہ سے خرید کر تقسیم کریں، ایصالِ ثواب کی نیّت سے مدنی چینل پر بارہ مدنی مذاکرے کم اَز کم ہر مدنی مذاکرہ ایک گھنٹہ بارہ منٹ دیکھیں۔

نماز کی پابندی کرتے رہئے! اور مدنی چینل دیکھتے رہئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے علاوہ کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت، جبکہ کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے، تفصیل جاننے کے لئے”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔


Share

Articles

Comments


Security Code