مدنی خبریں

عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام

٭درجہ دورۃُ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کا سنّتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا خصوصی بیان، شخصیت کو نکھارنے کے متعلق اہم نِکات بیان کئے۔ 25ستمبر 2019ء بروز بدھ ہونے والے اس اجتماع میں نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں سے ان کی نفسیات کے مطابق بات کریں، انہیں اہمیت دیں، جس سے بات کررہےہیں اس کی عمر، مقام اور مرتبے کو پیشِ نظر رکھیں، جس طرح عقل مند آدمی اپنے گھر میں کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑتا جس سے کوئی اس کے گھر میں جھانکے اسی طرح اہلِ علم اور عقل مند آدمی اپنے کردار میں ایسی جگہ نہیں چھوڑتا جس سے لوگ اس کی شخصیت میں جھانکیں ٭18 ستمبر 2019ء سے اوورسیز کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کا سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں یوکے، کینیڈا، اٹلی، ترکی، اسپین، نیپال، سوڈان، جرمنی، عرب امارات، ساؤتھ افریقہ اور تنزانیہ سمیت 32 مَمالک کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکروں اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی و دیگر مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کے ذریعے شُرَکا کی تربیت کی ٭22 ستمبر 2019ء بروز اتوار کراچی ریجن کے ذمّہ داران کا صبح 9 تا مغرب مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے تمام علاقائی مشاورت نگران، ڈویژن مشاورت نگران ا ور نگرانِ کابینہ نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطّاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی کاموں میں مضبوطی پیدا کرنے کے متعلّق نِکات بیان کئے۔ ٭یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل فیضانِ مدینہ کے دُکاندار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ تاجر اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا محمد عقیل عطّاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو قیمتی نِکات فراہم کئے نیز دُکاندار اسلامی بھائیوں کو نماز کے احکامات سکھائے گئے اور مدنی قاعدہ کی مشق بھی کروائی گئی۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی کام

٭3 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”مُردے کی بے بسی“ کے موضوع پر بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں فیصل آباد اور اس کے اطراف سے جوق در جوق عاشقانِ رسول شریک ہوئے، نگرانِ شوریٰ کی فیصل آباد آمد پر اسلامی بھائیوں کا ایسا جمِّ غفیر اُمنڈ آیا کہ مسجد اوربیسمنٹ میں جگہ کم پڑگئی جس کے بعد شُرَکا نے سڑکوں پر جمع ہوکر نگرانِ شوریٰ کا بیان سنا ٭مجلسِ جامعۃُ المدینہ کے تحت اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے تمام جامعاتُ المدینہ کے ناظمین اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطّاری نے اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ وہ اطراف گاؤں کی جانب مدنی قافلوں میں سفر کریں، گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت کو پھیلائیں اور بچّوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخلہ دلوانے کے متعلّق اسلامی بھائیوں کو ذہن دیں ٭مجلسِ ائمہ مساجد کااجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ محمد اسد عطّاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی اور انہیں مسجد بھرو تحریک کے حوالے سے اہم تجاویز دیں۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے بھی شُرَکا کی تربیت فرمائی۔

زلزلہ زدگان کے درمیان امدادی کاروائیاں 24ستمبر 2019ء کو کشمیر اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ آیا، جس کے باعث کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ اس موقع پر امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے زخمیوں کے لئے دعائے صحت اور انتقال کرنے والے مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت فرمائی، نیز ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو ہدایات جاری کیں کہ زلزلہ زدگان کی فوری امداد کی جائے۔ امیرِ اہلِ سنّت کے حکم پر لَبَّیْک کہتے ہوئے ”جاتلاں کشمیر“ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا جہاں سے زلزلہ متأثّرین کی امداد کیلئے کھانا، پینے کا صاف پانی اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متأثّرین کے گھروں پر ٹرکوں میں بھر کر امدادی اشیاء بھی پہنچائی جارہی ہیں۔

اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام

اس مجلس کے ذمّہ داران نے محرّمُ الحرام1441ھ میں 14 بزرگانِ دین کے سالانہ اَعراس میں شرکت کی، چند نام یہ ہیں: ٭حضرت بابا بلّھے شاہ (قصور) ٭حضرت سلطان باہو (جھنگ) ٭حضرت بابا فریدُالدّین مسعود گنج شکر (پاکپتن) ٭حضرت امام علِیُّ الحق شہید (سیالکوٹ، پنچاب) ٭حضرت سیّد مُحسن شاہ بخاری الباروی (کنگری، بلوچستان) ٭حضرت سیّد علّامہ شاہ ترابُ الحق قادری (جوڑیا بازار کراچی) ٭مفتیِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق عطّاری مدنی (صحرائے مدینہ کراچی) رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی جس میں تقریباً 1800عاشقانِ رسول شریک ہوئے، 250 عاشقانِ رسول پر مشتمل 30مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا، محافلِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تقریباً 2500اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ 120مدنی حلقوں، 90مدنی دوروں، 1350 چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔

مجلسِ معاوَنت برائے اسلامی بہنیں اس مجلس کے تحت محرّمُ الحرام 1441ھ میں پاکستان بھر میں تقریباً 105مَحَارِم اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش1206اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے 400 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے705اسلامی بھائیوں نے تین دن کےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی۔

شیخ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کارکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری کے والدِ محترم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری کے والدِ محترم حاجی یعقوب گنگ علالت کے بعد 30ستمبر2019ء بروز پیر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں عُلَماو مفتیانِ کرام اور کئی اراکینِ شوریٰ سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ کے بعد امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیرونِ ملک سے بذریعہ ٹیلی فون قیمتی نِکات عطا کئے اور دعا فرمائی۔ مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں 02اکتوبر 2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عشا جامع مسجد میمن پہاڑی والی جیل چورنگی کراچی میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخُ الحدیث و التّفسیر مفتی محمد قاسم عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

ایصالِ ثواب اجتماع اور مفتی ہاشم عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا خصوصی بیان

لاہور کی ایک مسجد میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری اور لاہور کے مبلّغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطّاری کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اساتذہ، پروفیشنلز، اسکولوں کے پرنسپلز، اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں استاذُ الحدیث مفتی ہاشم خان عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ایصالِ ثواب کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔


Share

مدنی خبریں

شعبۂ تعلیم اکتوبر2019ء میں اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ وشعبۂ تعلیم کے تحت دھوراجی کالونی کراچی میں نعت خواں اسلامی بہنوں کے لئے سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔ مجلسِ رابطہ وشعبۂ تعلیم ذمّہ دار (عالمی سطح) نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطّار سلّمَھاالغفّار نے دعا فرمائی۔ اجتماع کے اختتام پر کئی اسلامی بہنوں نے آن لائن فرض عُلوم کورسز کرنے اور قراٰنِ کریم تجوید سے پڑھنے کی نیتیں کیں۔ مدرسۃُ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ کا آغاز بہاولپور شہر میں5 اکتوبر 2019ء کو6نئے مدارسُ المدینہ آن لائن للبنات کا آغاز ہوا جن کے ذریعے بہت سی طالبات درسِ نظامی اور دیگر اسلامی کورسز کرسکیں گی۔ مجلسِ رابطہ کی مدنی خبریں اسلامی بہنوں کی مجالس میں ایک مجلسِ رابطہ بھی ہے جس کے مدنی کاموں میں ایک کام شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنا بھی ہے۔ اس مجلس کے تحت ماہِ اکتوبر 2019ء میں لطیف آباد حیدر آباد میں HESCO Officer کی رہائش گاہ پر سنّتوں بھرا اجتماع برائے شخصیات منعقد کیا گیا جس میں اہلِ ثروت خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع کے آخر میں شُرَکا کو مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل بھی پیش کئے گئے ٭فیصل آباد میں مجلسِ وُکَلا کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد بار اینڈلا اکیڈمیFaisalabad Bar and Law Academy سے منسلک ایک خاتون ایڈووکیٹ سے ان کے ادارے میں جاکر ملا قات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ سے متعلّق آگاہی فراہم کی۔ خاتون ایڈووکیٹ نے فیصل آباد بار اکیڈمی میں مدنی حلقے کا آغاز کرنے کی نیت بھی کی ٭مجلسِ رابطہ برائے شوبز کے تحت کراچی میں ذمّہ دار اسلامی بہن نے پاکستان کی شوبز سے وابستہ خواتین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔ کورسز دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی انعامات کے تحت اکتوبر 2019ء میں پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 39 مقامات پر3 گھنٹے کے ”مدنی انعامات اجتماعات“ منعقد ہوئے جن میں 36ہزار سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلّغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ٭ملیر کراچی میں 26 ستمبر 2019ء سے فیضانِ قراٰن وسنّت کورس کے درجات (Classes) کا آغاز ہوا جن میں کئی اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پارہی ہیں ٭مجلس مختصر کورسز ( للبنات) کے تحت 12ستمبر 2019ء سے پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں شادی شدہ اسلامی بہنوں کےلئے اپنی اولاد کی بہتر تربیت کرنےکے حوالے سے تین دن پر مشتمل ایک منفرد کورس بنام ”تربیتِ اولاد کورس“ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو تربیت دی گئی کہ اپنی اولاد کو کس طرح دین کی طرف راغب کریں اور ان کی دینی تربیت کس طرح کی جائے؟ ٭17 ستمبر2019ء سے پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں ”فیضانِ عمرہ کورس“ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو عمرے کی ادائیگی کا طریقہ بیان کیا گیا۔ ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 15ستمبر 2019ء سے دعوتِ اسلامی کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔ دورانِ اجتماع رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دارُالسنّہ للبنات پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے شعبے میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلّق قیمتی نِکات بیان کئے۔


Share

مدنی خبریں

کورسز ٭مجلس شارٹ کورسز کے تحت 3 اکتوبر 2019ء سے جرمنی میں آٹھ دن پر مشتمل ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا آغاز ہوا جس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار اجتماعِ پاک کے انتظامات چلانے کے متعلق تربیت کی گئی ٭10 اکتوبر 2019ء سے بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں ”آئیے اپنی نماز درست کیجئے کورس“ کے دو درجے شروع ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی ٭مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 7اکتوبر 2019ء کو آئرلینڈ میں 12 دن پر مشتمل انگلش کورس ”Let’s Reform our Prayers“ کا آغاز ہوا ٭9اکتوبر 2019ء کو ریاض عرب شریف میں 5 دن پر مشتمل کورس ” زندگی پُرسکون بنائیے“ کا سلسلہ ہوا ٭ممبئی ہند میں قائم دارُالسنہ للبنات میں مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کے تحت 26 دن کا ”ناظرہ رہائشی کورس“ ہوا جس میں ہند کے مختلف شہروں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مکمل قراٰنِ کریم تجوید ومخارج کے ساتھ سیکھنے اور پڑھنے کی سعادت حاصل کی نیز فقہی مسائل و نماز کے فرائض و واجبات اور دیگر شرعی مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کی نیز کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی انعامات اجتماعات ٭شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ہند کے مختلف شہروں (بریلی شریف، ممبئی، ناگپور، بھنڈارہ، آکولہ، بسمت، سرسی، حیدرآباد، مراد آباد، کانپور، گوپی گنج، فتح پور، شاہ جہاں پور، آگرہ، گورکھپور، جامنگر، احمد آباد، کوٹہ، دہلی سمیت دیگر شہروں)، U.K کے شہروں برمنگھم، برسٹل، اسٹوک، لیسٹر، ڈربی، پیٹر بورو اور برٹن میں ساڑھے تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 2970 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

کفن دفن اجتماعات اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کا کفن دفن وغیرہ سکھانے کے لئے ستمبر2019ء میں ہند کے شہروں (اجمیر، سانگا، چھتر پور، بیاور، جودھپور، بیکانیر، اوڈاڈون، بروڈا، مدینہ گام، بھوج، نالیا، آنند کھمبات، بھڑوچ، جمشید پور وغیرہ اور U.K کے شہروں (لیوٹن، نوٹنگھم، برٹن، بلیک برن، سلاؤ، ایکرنگٹن، لنکاشائر، کووینٹری، ویسٹ مِڈلینڈ) میں کفن دفن اجتماعات ہوئے جن میں سینکڑوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کفن دفن کا درست طریقہ سیکھا۔


Share

مدنی خبریں

عُلَمائے کِرام سے ملاقاتیں: مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ماہِ ستمبر 2019ء میں کئی علمائے کرام سے ملاقاتیں کی۔ چند کے نام یہ ہیں:٭مولانا عبدُالمصطفٰی ہزاروی صاحب(ناظمِ اعلیٰ جامعہ نظامیہ لاہور) ٭مولانا غلام محمد سیالوی صاحب (چیئرمین قراٰن بورڈ پنجاب) ٭مولانا سیّد مظفّر حُسین شاہ صاحب ٭مولانا کوکب نورانی صاحب ٭بشیر فاروق قادری صاحب (چیئرمین سیلانی ویلفیئر) جبکہ شیخُ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور حافظ عبدُالسّتّار سعیدی صاحب نے جامعۃُ المدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور اور مفتی نعیم اختر صاحب( کامونکی) نے دارُالافتا ء اہلِ سنّت لاہور کا وزٹ کیا۔ نگرانِ شوریٰ کا دورۂ پنجاب: دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اِشاعت کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِیستمبر 2019ء کو پنجاب کے مَدَنی دورے پر روانہ ہوئے۔ آپ نے لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کئے اور مَدَنی مشورے لئے۔ نگرانِ شوریٰ اور چند اراکینِ شوریٰ نے کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: اسلام آباد: ٭سابق وزیرِاعظم راجا پرویز اشرف ٭سابق چیف جسٹس افتخار چودھری ٭بابر اعوان (قانونی مشیر وزیرِاعظم) ٭عامر رشید (ڈائریکٹر فنانس بحریہ ٹاؤن) ٭برگیڈیئر (ر) اسحاق (I.S.I) ٭عابد حُسین (D.S.P) ٭چوہدری غلام یٰسین (سابق سیکریٹری جنرل CDA لیبر یونین) ٭صفدر (نائب صدر CDA لیبر یونین) ٭اسدُ اللہ خان (C.O کنسٹرکشن کمپنی) ٭عامر کیانی اور اعجاز چوہدری (سیاسی شخصیات) ٭کرنل (ر) طاہر بٹ (میٹرو سیکورٹی کمپنی) ٭عالم زیب یوسفزئی (سیکریٹری F.B.R) ٭ڈاکٹر ندیم شفیق ملک (سیکریٹری قومی ورثہ) ٭اسلم کمبوہ (سیکریٹری سیفران پاکستان)۔ لاہور:٭کامران لاشاری (سابق چیئرمین C.D.E اسلام آباد) ٭نذیر چوہان (M.P.A، چیئرمین اوقاف داتا دربار کمیٹی) ٭اوریا مقبول جان ٭پریذیڈنٹ عرفان اقبال ٭صدرِ پاکستان ٹریڈرز الائنس محمد علی میاں ٭پریذیڈنٹ بابر محمود۔ فیصل آباد: ٭محمد آصف (حمزہ فیبرکس) ٭چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے صدر اور ممبران۔

مزید تفصیلات جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے شب و روز news.dawateislami.net کا وزٹ کیجئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code