Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay
تُو غصّے جِھڑکنے سے بچنا وگرنہ
یہ بدنام ہو گا تِرا مدنی ماحول
(وسائل بخشش مُرمّم،ص646)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اولاد کی مدنی تربیت کے ان طریقوں کے علاوہ اولاد کے نیک بننے کیلئے اللہعَزَّ وَجَلَّ کی بار گا ہ میں سچے دل سے خوب گِڑ گِڑاکردُعا کیجئے،اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی مخلصانہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اوردعا کی برکت سے اولاد نیک بن جائےگی چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے’’تین (3)دعاؤں کی قبولیت میں کوئی شک نہیں : (۱)مظلوم کی دعا (۲)مسافر کی دعا اور (۳)باپ کی اپنے بیٹے کے حق میں بددُعا۔(جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ ،با ب ماجاء فی دعوۃ الوالدین ،ج ۳،الحدیث:۱۹۱۲ ،ص۳۶۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی قدم قدم پر اُمّتِ مسلمہ کی خیرخواہی کرنے کے جذبے سے سرشارمختلف مواقع پر مدنی پھول عطا فرماتے رہتے ہیں،یہ مدنی پھول ایسے قِیمتی ہوتے ہیں کہ اگر واقعی کوئی اِخلاص کے ساتھ ان مدنی پھولوں کواپنے دِل کے مدنی گلدستے میں سجا کران پر عمل کرنا شروع کرتا ہے تو اس کی مدنی بہاریں وہ خود دیکھتا ہے،جی ہاں!آپ بھی چاہیں تواِن مدنی پھولوں کے مطابق عمل کرنے کی سعادت حاصل کریں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے اُمید ہے،اولاد کی تربیت کا سامان ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری زِندگی میں اس کی مدنی بہاریں نصیب ہوں گی۔
"72مدنی انعامات "کے رِسالے کےآخرمیں"گھر میں مدنی ماحول بنانے کے19مدنی پھول "رنگ برنگی خوشبوئیں لُٹا رہے ہیں،آپ بھی ان کا مطالعہ کیجیئے، اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان مدنی پھولوں کی