Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay
خوب برکتیں حاصل ہوں گی۔اِنہی 19مدنی پھولوں میں سے مدنی پھول نمبر15میں ایک آیتِ قرآنی بھی دِی ہوئی ہے،جس کی فضیلت میں لکھا ہے کہ:"ہرنماز کے بعد یہ دُعا اوّل و آخر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے، اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بال بچے سُنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مدنی ماحول قائم ہو گا"۔(دُعایہ ہے)۔ (اَللّٰہُمَّ آیتِ قرآنی کا حصّہ نہیں)
(اَللّٰہُمَّ) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴)(پارہ 19،الفرقان: 74)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اولاد کی مدنی تربیت میں سب سے اہم چیزباپ کی اپنی عملی حالت ہے اگر باپ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرناچاہتا ہے تو پہلےخوداپنے اعمال وکردار کی اصلاح کرنی ہوگی کیونکہ اِسلامی طریقے پر اولاد کی تربیت کاخواب اسی وَقْت شرمندۂ تعبیر ہوسکے گا ،جب ماں باپ اوردیگر اہلِ خانہ بھی شریعت کے پابند ہوں گے،نماز،روزے کے پابندہوں گے،تلاوتِ قرآن کرنے والے ہوں گے،فلموں ڈراموں ،گناہوں بھرے چینلز دیکھنےسے بچنے والے ہوں گے ،جھوٹ ، چُغلی،غیبت جیسے امراض سے بچنے والے ہوں گے، کھانے پینے،اُٹھنے بیٹھنے،چلنے پھرنے میں سُنّت کی پیروی کرنے والے ہوں گے۔مگر افسوس صد کروڑافسوس !آج کل جہاں باپ مغربی تہذیب اوراَغیار کی عادت واطوار سے متأثر ہوکر ان جیسے کام کرنے میں مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّفخر محسوس کرتا،اسلامی لباس