Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay
المدینہ لائبریری سافٹ وئیر(Soft Ware) بھی موجودہے، جسے آپ کمپیوٹر میں انسٹال کرکے سرچنگ آپشن کی مدد سے 200 سے زائد کتب ورسائل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اوقَاتُ الصَّلٰوۃ سافٹ وئیر(Soft Ware) کے ذریعے مختلف ممالک اور شہروں میں نماز کے اوقات بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں دورِ جدید کی ان ایجادات کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق عطافرمائے اور ان کے غلط استعمال کے ذریعےخود بچنے اور اپنے بچوں کو گناہوں سے بچانے کی توفیق عطافرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ
گُناہوں سے ہر دَم بچا یا اِلٰہی
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص105)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بچوں کی مدنی تربیت کے حوالے سے اس مدنی پھول کو بھی پیشِ نظر رکھئے کہ اگر غلطی ہوجانے پران کی اصلاح کرنی ہوتو شفقت ومَحَبَّت سے سمجھائیے، کیونکہ بے جا سختی بھی بچوں کو ڈِھیٹ بنادیتی ہے،ہمارے سمجھانے کا غلط انداز بھی ہوسکتا ہے کہ اُس کی تربیت میں رُکاوٹ کا سبب بنے،ایسا بھی ہوتا ہوگا کہ خوش اَخلاقی و نرمی صرف دوست احبا ب کے لیے ہوتی ہوگی،کھانے پِلانے میں بھی دوستوں پر خوب خرچ کیا جاتا ہوگا،تحفے تحائف بھی دینے ہیں توگھر سے باہر، مگر گھروالوں بالخصوص اولادکوسمجھاتے وَقْت بعض افراد انتہائی کرَخت (سخت)لہجہ اختیارکرتے ہیں