Book Name:Bap Aulad Ki Tarbiyat Kesay Karay
الدرجة،الحدیث ۷۱ ۲۵،ج ۳،ص۴۰ ) ٭اگر چند اسلامی بھائی مل کر قافلے کی صُورت میں سَفر کریں تو کسی ایک کو امیربنا لیں ۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :''جب تین(3) آدمی سفر پر روانہ ہوں تو وہ اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں ۔ (سنن ابی داؤد ،کتاب الجہاد ،باب فی القوم یسافرون۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث۲۶۰۹،ج۳،ص۵۱،۵۲)٭چلتے وقت عزیزوں، دوستوں سے قُصُور مُعاف کروائیں اور جن سے مُعافی طلب کی جائے ان پر لازِم ہے کہ دل سے مُعاف کردیں ۔ (بہارِ شریعت،حصہ ۶،ص۱۹)٭ہم جب بھی سفر پرروانہ ہوں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل ومال کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حوالے کر کے جائیں ۔اللہ تبارک وتعالیٰ ہی سب سے بہترحفاظت کرنے والا ہے ۔٭ دورانِ سفر ذکرُ اللہ کرتے رہیں۔ٹرین یا بس وغیرہ میں بِسْمِ اللہِ، اَللہُ اَکْبَرُ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اورسُبْحَانَ اللہِ سب تین (3)تین(3) بار ،لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ایک بار۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المَدِینہ کی مَطبوعہ دو(2) کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات ) نیز 120صَفحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھَدِیّۃ حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تَربِیَت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رَسُول کے ساتھ سُنَّتوں بَھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)
عاشقانِ رسول، آئیں سُنت کے پُھول
دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں
پڑھے
جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں