Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

تاکہ ہم بھی قرآنِ پاک کی برکتیں حاصل کر سکیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رَمَضان!ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں ایک مرتبہ پھر ماہِ رمضان کی مَدَنی بہاریں دیکھنا نصیب فرمائیں۔یاد رکھئے!ماہِ رَمَضان”قرآنِ کریم کے تشریف لانے کا مہینا “بھی ہے۔اگرہم اِس مبارَک مہینے میں بھی تلاوتِ قرآن نہ کر سکیں توکتنی بڑی محرومی ہے۔یہی وہ مبارَک مہینا ہے  جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابراورفرض کا ثواب70گُنا بڑھا دِیا جاتاہے۔اِس مبارَک مہینے کی تشریف آوری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئےآئیے!نِیَّت کیجئے کہ  بالخصوص اس مُقَدَّس مہینے میں کثرت کے ساتھ تلاوتِ قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔روزانہ ایک وَقْت مقررکر لیجئے،مَثَلاً اتنے بجے سے اِتنے بجے تک میں اِتنی تلاوتِ قرآن کی سعادت حاصل کروں گا۔حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُما نے تلاوتِ قرآن کی ایک مقدارمُقَرَّرکی ہوئی تھی۔اس دوران آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کسی سے بات چیت نہیں کرتے تھے۔

بالفرض قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا تو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے کرسیکھنے کی کوشش کیجئے،اگرپڑھنا جانتے ہیں تو دُوسروں کو سکھائیے۔مسلمانوں کی ایک تعداد ایسی بھی ہے جو صرف رَمَضانُ المبارَک کے مہینے میں ہی مسجدوں کا رُخ کرتی ہے،لہٰذا انہیں اِہتمام کے ساتھ نماز اورقرآنِ کریم سکھانے کی ترکیب کی جائے،یہ بہت بڑی نیکی ہے،اگرہماری تھوڑی سی کوشش سے کوئی نمازی بن گیا،دُرست قرآنِ کریم پڑھنے والا بن گیا تواللہپاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ثواب کا بہت بڑاخزانہ جمع ہوجائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ