Tilawat-e-Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat-e-Quran Aur Musalman

،حدیث:۲۹۲۴)

(2)ارشادفرمایا:اللہ پاک قرآن سُننے والے سے دنیا کی مصیبتیں  دُور کر دیتا ہے اور قرآن پڑھنے والے سے آخرت کی مصیبتیں  دُور کر دیتا ہے۔قرآنِ پاک کی ایک آیت سُننا سونے کے خزانے سے بھی زیادہ ہے،اس کی ایک آیت پڑھنا عرش کے نیچے موجود تمام چیزوں  سے افضل ہے۔           ( مسند الفردوس، ۵/۲۵۹ ،  حدیث: ۸۱۲۲)

(3)ارشاد فرمایا:جو شخصکتابُ اللہ کا ایک حَرف پڑھے گا،اُس کو ایک نیکی ملے گی جو10کے برابر ہوگی۔میں  یہ نہیں  کہتا کہ الٓـمّٓ ایک حَرف ہے،بلکہ اَلِف ایک حَرف،لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔(ترمذی، کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأ الخ،۴/۴۱۷، حدیث:۲۹۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!بیان کردہ احادیثِ مبارَکہ سے معلوم ہوا!قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور سُننے سےدُنیاوی مصیبتیں،پریشانیاں دُورہوتی ہیں،مسلمان تکالیف(Troubles)اور بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں،قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا دنیاوی مال و دولت سے بہتر ہے بلکہ قرآنِ پاک کا ایک حرف پڑھنے پر10نیکیوں کاثواب ملتا ہے۔یہ بھی  معلوم ہوا!جو لوگ اللہ پاک کے کلام کی تلاوت کرتے  رہتے ہیں،ان کے دلوں کو سکون و اطمینان نصیب ہو جاتا ہے،ایسے خوش نصیب لوگوں پر رحمتِ الٰہی کی چھما چھم برسات ہوتی ہے،آخرت میں انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا حتّٰی کہ ان کو قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کےمُطابق جنت کے درجات طے کروائے جائیں گے۔لہٰذا ہمیں روزانہ وَقْت نکال کر خُوش دِلی کےساتھ قرآنِ کریم  کی تلاوت کرنے کی عادت(Habit) بنانی چاہئے