Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

تھے ، پھر ایک ایسی جماعت آئے گی جن کے چہرے آفتاب کی طرح چمکتےہوں گے اور وہ کہیں گے کہ ہم اَذان مسجد میں سُنا کرتے تھے ( یعنی اذان سے پہلے مسجد میں پہنچ جاتے تھے ) ۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول !  کوشش کیجئے ! اتنی جلدی آجائیے کہ وقتِ جماعت سے ایک دو منٹ پہلے سنتوں وغیرہ سے فارِغ ہو جائیں ، اس ایک آدھ منٹ میں آنکھ بند کر کے کچھ دَیْر غور و فِکْر کیجئے ! * اَصْل ( Different Activities )  میں ہم مختلف کاموں میں مَصْرُوف ہوتے ہیں ، یونہی اُٹھ کر نماز کے لئے چل پڑے ، راستے میں باتیں کرتے ، مختلف چیزوں کو دیکھتے ہوئے مسجد میں آئے ، یہ سب کچھ ہمارے ذِہن ( Mind )  میں ہوتا ہے ، ہم آتے ہی نماز شروع کر دیتے ہیں تو یہ سب کچھ ہمارے ذِہن میں چل رہا ہوتا ہے ، ان سوچوں کو دِماغ سے ہٹانا چاہئے ، لہٰذا ایک آدھ منٹ بیٹھ کر آنکھ بند کر کے قبر و آخرت کا ، حشر ، پُل صراط ، میزان وغیرہ کا تَصَوُّر باندھیئے ! * اب جماعت کا وقت ہو گیا ، نمازِ باجماعت کی سَعَادت حاصِل کریں۔ نماز سے فارِغ ہو کر فوراً اُٹھ کر چل نہ پڑیں ، بلکہ کچھ دَیْر مسجد میں بیٹھیں۔

ہر نماز کے بعد 4 کام کیجئے !

امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہر نماز کے بعد 4 کام کرنے چاہئیں :  ( 1 ) : تِلاوت کریں  ( 2 ) : ذِکْر اَذْکار کریں  ( 3 ) : غور و فِکْر کریں  ( 4 ) : دُعا مانگیں۔ ( [2] )

ذِہن میں آ رہا ہو گا کہ یہ چار کام کرنے میں تو کافِی وقت لگ جائے گا۔ جی ہاں ! اگر آپ کے پاس فُرصَت ہے تو وقت لگائیں اور اگر وقت کم ہے تو بھی مشکل نہیں ، یہ چاروں کام5 منٹ میں بھی کئے جا سکتے ہیں ، مثلاً صِرْف 3 آیات کی تِلاوت کر لیں ، اس طرح


 

 



[1]... تفسیر روح البیان ، پارہ : 18 ، سورۃ النور ، تحت الآیۃ : 38 ، جلد : 6 ، صفحہ : 161۔

[2]... احیاء العلوم ، کتاب : ترتیب الاوراد ، باب : الاول فی فضیلۃ الاوراد ، جلد : 1 ، صفحہ : 447۔