Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

* اذانِ فجر کا جواب دیجئے ! * بہتر یہ ہے فجر کی سنتیں گھر ہی ادا کر لیں ، ورنہ مسجد کی طرف تشریف لے جائیے ! * مسجد میں جاتے ہوئے ثواب کی نیت سے مسلمان  بھائیوں کو نماز کے لئے جگاتے جائیں * نمازِ فجر باجماعت ادا کریں * اللہ پاک توفیق عطا فرمائے تو تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کریں * پھر اوراد و وَظَائِف پڑھ لیں * اپنے پِیر صاحِب کا دِیا ہوا شجرہ شریف پڑھیں ، تِلاوت کریں ، دِینی کتاب  ( مثلاً فیضانِ سُنّت ، فیضانِ نماز ، غیبت کی تباہ کاریاں وغیرہ )  پڑھ لیں ، غرض؛ اشراق و چاشت کے وقت تک ذِکْر و فِکْر اور نیک کاموں ہی میں مَصْرُوف رہیں * یہاں تک کہ نمازِ اشراق کا وقت ہو جائے تو اِشْراق ، چاشت کے نوافِل پڑھ کر ہی گھر آئیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِن کے ابتدائی وقت ہی میں نیکیوں کا انبار لگ جائے گا۔

اشراق و چاشت

 ( 1 ) : سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نَمازِ اِشْرَاق کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : جو نَمازِ فَجْر با جَمَاعَت ادا کر کے ذِکْرُ اللہ کرتا رہے یہاں تک کہ سورج بُلَند ہو جائے پھر 2 رکعتیں پڑھے تو اسے پورے حج و عمرہ کاثواب ملے گا۔ ( [1] )   ( 2 ) : ابوداؤد شریف کی روایت میں ہے : جو شخص نمازِ فَجْر سے فارِغ ہونے کے بعد اپنے مُصلّے میں ( یعنی جہاں نَماز پڑھی وہیں )  بیٹھا رہا حتّی کہ اِشراق کے نَفْل پڑھ لے صِرف بھلائی کی بات کرے تو اُس کے گناہ بَخْش دیئے جائیں گے اگرچِہ سمندر کے جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔ ( [2] )   ( 3 ) ایک


 

 



[1]...  ترمذی ، ابواب : السفر ، باب : ماذکر مما یستحب من الجلوس…الخ ، صفحہ : 171 ، حدیث : 586۔

[2]...   ابوداود ، کتاب : الصلاة ، باب صلاة : الضحی ، صفحہ : 211 ، حديث : 1287۔