Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! یہ فجر اور عَصْر کے اَوْقات کیسے با برکت ہیں۔ لہٰذا یہ دونوں اَوْقات نیک کاموں میں بَسر کیجئے !

صبح کا وقت کیسے گزاریں؟

 * کوشش کریں کہ نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے  ( یعنی سحری کے وقت )  اُٹھ جائیں ، نمازِ تہجد ادا فرمائیں * ذِکْر و درود میں مَصْرُوف رہیں ، اس وقت درودِ پاک پڑھنے ، بالخصوص اِسْتِغْفَار  ( مثلاً اَسْتَغْفِرُ اللہ ! )  پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں۔

روزی میں برکت کا نُسخہ

ایک صحابی ( رَضِیَ اللہ عنہ ) خدمت ِاقدس  ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) میں  حاضر ہوئے اور عَرْض کیا : یَارسولَ اللہ  ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ) ! دُنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا وہ تسبیح تمہیں  یاد نہیں؟  جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے ، خلقِ دنیا  تیرے پاس ذلیل و خوار ہوکر آئے گی ، طلوعِ فجر کے ساتھ 100بارکہا کرسُبْحٰنَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ   اُس صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو 7دن گزرے تھے کہ خدمت ِ اقدس میں  حاضر ہوکرعَرْض کیا : یَارسولَ اللہ  ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ) ! دُنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی ، میں  حیران ہوں  کہاں  اٹھاؤں  کہاں  رکھوں ! ( [1] )  

  اللہ پاک نے نیک لوگوں کا یہ وَصْف بیان فرمایا ہے :

وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ( ۱۸ )     ( پارہ : 26 ، سورۂ ذاریات : 18 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور پچھلی رات اِستغفار کرتے۔


 

 



[1]...لسان المیزان ، حرف العین ، جلد : 4 ، صفحہ : 304 ، حدیث : 5100 ، ملفوظات اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 128۔