Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

ہے۔ ( [1] )   * حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ  پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جونمازِ مغرب کے بعد 6 رکعتیں اس طرح ادا کرےکہ ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کہے تو یہ 6 رکعتیں12 سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔  ( [2] )   * حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ پیارے  آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو مغرب وعشا کے درمیان مسجد میں ٹھہرا رہے ، نماز اور قرآن کے علاوہ کوئی بات نہ کرے ، تو اللہ پاک کے ذمۂ کرم پر حق ہے کہ اس کے لئے جنت میں 2 محل بنائے اور ہر محل ( Palace )  کی مسافت 100سال ہو گی۔  ( [3] )   

 * ایک روایت میں ہے کہ رسولِ اکرم ، نُورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مغرب وعشا کے درمیان کی نماز ، اوّابین  ( یعنی بہت توبہ کرنے والوں  ) کی نماز ہے۔ ( [4] )   

 ( 4 ) : رات کا قیام لازمی کیجئے !

اے عاشقانِ رسول ! ہم نے دِن رات کیسے گزارنے ہیں؟ اس تعلق سے چوتھا مدنی پھول؛ یہ کہ رات کو سونے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ ایسا مقرر کریں ، جس میں صِرْف عِبَادت ہی ہو اور کوئی کام نہ کرنا ہو۔ کوشش کر کے اس ایک گھنٹے میں پُورے اہتمام کے ساتھ عِبَادت کریں * ممکن ہو تو ایک سُوٹ الگ سے اس وقت کے لئے رکھ لیں ، ورنہ صاف ستھرے کپڑے پہنیں * تازہ وُضُو کریں * خوشبو لگائیں * اور کم از کم ایک گھنٹہ اللہ پاک کی عِبَادت کریں ، چاہے نماز پڑھیں ، تِلاوت کریں ، درودِ پاک پڑھیں ، بلکہ بہتر یہ


 

 



[1]... فردوس الاخبار ، جلد : 3 ، صفحہ : 50 ، حدیث : 3844 ۔

[2]... ترمذی ، کتاب السہو ، باب ما جاء فی فضل التطوع ، صفحہ : 131 ، حدیث : 435 ۔

[3]...قوت القلوب ، الفصل الحادی عشر ، جلد : 1 ، صفحہ : 58 ۔

[4]... جمع الجوامع ، جلد : 7 ، صفحہ : 47 ، حديث : 20844 ۔