Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
( 1 ) : نمازِ باجماعت کا اہتمام کیجئے !
پہلا مدنی پھول یہ کہ پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کرنے کا مَعْمُول ( Routine ) بنائیے ! نماز اَوَّلِیْن فرض ہے ، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نماز اَوَّل شریعت ہے۔ ( [1] ) یعنی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر جب پہلی وحی نازِل ہوئی ، اس کے بعد سب سے پہلی فرض عِبَادت جس کا حکم دیا گیا ، وہ نماز ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے : اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : نماز دین کا ستون ( Pillar ) ہے توجس نے اسے چھوڑا اس کا کوئی دین نہیں ۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں نمازیں قضا کرنے کے گناہ سے محفوظ فرمائے۔
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی !
میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقْت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی ! ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! اپنے روزانہ کے معمول ( Routine ) میں پنج گانہ نمازِ باجماعت کو اَوَّلِیْن درجہ دیجئے ! سب سے پہلے نماز ، پھر دوسرے کام۔ یہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا بھی سَنْور جائے گی ، آخرت بھی بہتر ( Better ) ہو جائے گی۔
امام فقیہ ابواللَّیث سمر قندی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ( تابعی بزرگ ) حضرت کعبُ الاحبار رَضِیَ اللہ عنہ