Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

ہے کہ چندعِبَادتیں جمع کر لیں مثلاً 15 منٹ نوافِل پڑھ لیں ، 15 منٹ تلاوت کریں ، 15 منٹ درودِ پاک پڑھیں اور آخری 15 منٹ کوئی دِینی کتاب پڑھ لیں ، ہفتہ واررسالہ مطالعہ والے دِینی کام پر عمل کر لیں ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ   کا بہت ہی پیارا رسالہ : انمول ہیرے جو وقت کی اہمیت کے متعلق ہے اس کا مطالعہ کر لیجئے ، یُوں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اُکتاہٹ  ( Boredom ) بھی نہیں ہو گی ، پُوری دِل جمعی کے ساتھ ایک گھنٹہ عبادت میں گزارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس عِبَادت کا ثواب کیا ہے؟ آئیے ! سنیئے !

رات کی نماز کے فضائل پر3 احادیث

 ( 1 ) : حضرتِ ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں ، میں نے عَرْض کیا : یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! مجھےاُس چیز پر مُطّلع فرما دیجئے ، جسے اپناکر میں جنّت پاسکوں۔ فرمایا : کھانا کِھلاؤ اور سلام کو پھیلاؤ اور صِلَہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوئے ہوں تو  ( نفلی  ) نَماز پڑھو ، تم سلامَتی سے  جنَّت میں داخل ہوجاؤ گے۔ ( [1] )   ( 2 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنَّت میں ایسے بالاخانے ہیں ، جن کا باہَر اندرسے اور اندر باہَر سے دیکھا جاتاہے۔ ایک اَعرابی نے اٹھ کر عَرْض کیا : یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! یہ کس کے لئے ہیں؟تو آپ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : یہ اس کے لئے ہیں ، جو نَرْم گفتگو ( Soft Communication )  کرے ، کھانا کھلائے ، مُتَوَاتِر روزے رکھے اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو اٹھ کر اللہ پاک کے لئے نَماز پڑھے۔ ( [2] )   ( 3 ) : پیارے آقا ، مدینے


 

 



[1]... مُسنَدِ امام احمد ، جلد : 4 ، صفحہ : 209 ، حدیث : 8152 ۔

[2]... تِرمذی ، کتاب : صفۃ الجنۃ ، باب : ماجاء فی صفۃ  غرف الجنۃ ، صفحہ : 597 ، حدیث : 2527۔