Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
مَدنی اِنعامات کی ہو ریل پیل نیک ہو امَّت اے نانائے حسین ( [1] )
نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا سُنَّت ہے
2فرامینِ آخری نبی ، رسول ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلم : ( 1 ) : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے ( [2] ) ( 2 ) : جو رات کو 200 آیات تِلاوت کرے ، اس کا نام عبادت گزاروں میں لکھ دیا جائے گا اور جو 400 آیات کی تِلاوت کرے ، اس کے لئے ایک قِنْطَار اَجْر لکھ دیا