Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

چوڑائی ( Width )  زمین آسمان کے برابر ہو گی۔  ( [1] )  

    باجماعت فرض نَماز ایک نظر میں

 * فرض نماز جماعت سے ادا کرنے میں اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے حکم پر عمل ہے * ایمان والا ہونے کی گواہی  ( Testament ) ہے * اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو محبوب ( یعنی پیارا )  رکھتاہے * نمازِ باجماعت ( Congregational Prayer )  اکیلے پڑھنے سے 27دَرجے افضل ہے * اللہ پاک اور اُس کے فرشتے باجماعت نماز پڑھنے والوں پر دُرُود بھیجتے ہیں * باجماعت عشا کی نماز پڑھنا گویا آدھی رات قیام ( یعنی عبادت )  کرنا ہے * فجر کی نماز باجماعت پڑھنا  گویا پوری رات قِیام ( یعنی عبادت )  کرنا ہے * باجماعت نماز پڑھنے والاپُلْ صراط سے سب سے پہلے بجلی کی مانند گزرے گا * باجماعت نماز ادا کرنے والوں کی شان و شوکت دیکھ کر اَہل مَحْشَر رَشک کریں گے * اس کے گناہ بخشے جائیں گے * مسجد میں آنے والے کو ہر قدم کے بدلے ثواب ملے گا * ہر قدم پر ایک درَجہ بلند ہوتا ہے اور * ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے * اللہ کریم اس کے لئے صبح و شام جنت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا * نماز کے لئے اُٹھنے والا ہر قدم صدَقہ ہے * جب تک بندہ نماز کا انتظار کرتا رہے گا ، بھلائی پر رہےگا ، اللہ پاک کی حفاظت میں رہے گا اورشیطان سے محفوظ ( Protected )  رہے گا * بروزِ قیامت عرش کا سایہ نصیب ہوگا * جہنم ، منافقت ( Duplicity )  اور غفلت سے نجات ( Salvation )  نصیب ہوگی * آپس میں محبت بڑھے گی * باجماعت نماز کی تکبیرِ اُولیٰ پانا 100 اُونٹنیاں


 

 



[1]... فتاویٰ رضویہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 52 تا 54 ۔