2 Buland Rutba Shakhsiyat

Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat

مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے مشابہ نَماز پڑھنے والا کوئی نہیں دیکھا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی نَماز اطمینان اور سکون سے پڑھنی چاہئے تاکہ ہماری نَماز قبولیت کی مِعراج تک پہنچ سکے ، حضرت عُبادہ بن صامِت رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِّ رَحمت ، شَفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے : جو شَخص اچّھی طرح وُضو کرے ، پھر نَماز کے لئے کھڑا ہو ، اِس کے رُکوع ، سجود اور قِراءَت کو  مکمَّل کرے تو نماز کہتی ہے : اللہ پاک تیری حفاظت کرے جس طرح تُو نے میری حِفاظت کی ۔ پھر  نَماز کو اس طرح آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے کہ اس کے لئے  چمک اور نور ہوتا ہے ۔ پس اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں حتی کہ اسے  اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ نماز اُس  نَمازی کی  شَفاعت کرتی ہے اور اگر وہ اس نماز کا رُکوع ، سجد ےاور قِراءَت مکمَّل نہ کرے تو نماز کہتی ہے : اللہ پاک تجھے ضائِع کر دے جس طرح تُو نے مجھے ضائِع کیا ۔ پھر اس  نماز کواس طرح آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے کہ اس پر تاریکی چھائی ہوتی ہے اور اس پر آسمان کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں پھر اس کو پُرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس نمازی کے منہ پر مارا جاتا ہے۔ ( [2] )  

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز           ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

آؤ مسجد میں جُھک جاؤ رَبّ کے حُضُور      تم کو دِلوائے گی حق سے رِفْعَت نماز ( [3] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                       صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... سیرۃ و مناقب عمر بن عبد العزیز لابنِ جوزی ، صفحہ : 34۔

[2]... شُعَبُ الْاِیمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 144 ، حدیث : 3140۔

[3]...وسائلِ فردَوس ، صفحہ : 22۔