Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
جان ہے ! اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو جنگلوں میں نکل جاؤ اور اپنے سروں پر خاک ڈالنے لگو۔ ( [1] ) ( 2 ) : آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جس مومن بندے کی آنکھوں سے اللہ پاک کے خوف کی وجہ سے آنسو نکلیں اگرچہ وہ مکھی کے سر کے برابر ہوں ، پھر وہ آنسو بہہ کر اس کے چہرے پر آ جائیں تو اللہ پاک اسے جہنم پر حرام کر دیتا ہے۔ ( [2] ) ( 3 ) : فرمانِ آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم : جب اللہ پاک کے خوف سے بندے کا بدن لرزنے لگے تو اس کے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے سوکھے ہوئے درخت سے پتے جھڑتے ہیں۔ ( [3] )
مِرے اَشک بہتے رہیں کاش ہر دم ترے خوف سے یاخدا یاالٰہی !
ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ میں تھرتھر رہوں کانپتا یاالٰہی ! ( [4] )
اَمِیُرالْمُؤمِنِین کی تَبَرُّکات سے محبت
پیارے اسلامی بھائیو ! ا اَمِیرُ الْمُؤمِنِین حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ کے دِل میں جیسے خوفِ خُدا بہت زیادہ بھرا ہوا تھا ، ایسے ہی آپ عشقِ رسول کی بھی چلتی پھرتی تَصْوِیر تھے ، آپ کا ایک بہت ہی پیارا اور عشق بھرا وَصْف یہ بھی ہے کہ آپ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے تبرکات کا بہت ادب کیا کرتے تھے۔حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ کے پاس بہت سے تبرکات تھے مثلاً پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا بستر مبارک ، پیالہ ، چادر اور عصا شریف وغیرہ ، حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ نے ان تبرکاتِ شریفہ کے لئے ایک کمرہ خاص کر رکھا تھا اور روزانہ ان کی زیارت کیا کرتے تھے۔ ( [5] )
[1]... موسوعۃ ابن ابی الدنیا ، کتاب الرقۃ والبکاء ، جلد : 3 ، صفحہ : 190 ، حدیث : 102۔
[2]... ابن ماجہ ، کتاب الزہد ، باب الحزن والبکاء ، صفحہ : 681 ، حدیث : 4197۔
[3]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 1 ، صفحہ : 491 ، حدیث : 803۔
[4]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 105۔
[5]...سیرۃ و مناقب عمر بن عبد العزیز لابن جوزی ، صفحہ : 253۔