Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
معجمِ کبیرکی روایت ہے ، پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : تم جہاں بھی ہو مجھ پر درود پڑھو کہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے۔ ( [1] ) ایک حدیثِ پاک میں ہے : بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسَن ( یعنی بہترین الفاظ میں ) درودِ پاک پڑھو۔ ( [2] )
ہر درد کی دوا ہے صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّد ( صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ) تعویذِ ہربَلا ہے صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّد ( صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان