Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر
* حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ ا وَّل مَلُوکِ اسلام ( یعنی اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے بادشاہ ) ہیں * مکہ مکرمہ کے مشہور سردار حضرت ابو سفیان رَضِیَ اللہ عنہ کے بیٹے ہیں * آپ کا نامِ پاک : مُعَاوِیہ * کنیت : ابو عبد الرحمٰن اور * ناصِرُ الدِّیْن ( یعنی دِین کے مدد گار ) ، ناصِرُ الْحَقّ ( یعنی حق کے مدد گار ) آپ کے اَلقاب ہیں * حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اِعْلانِ نبوت فرمانے سے 5 سال پہلے مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے * آپ کا قد مبارک دراز ( یعنی لمبا ) تھا * رنگت سفید اور خوبصُورت * شخصیت رُعْب دار تھی * سر اور داڑھی مبارک میں مہندی لگایا کرتے تھے * بہت حِلْم والے ، بُردبار ، باوقار ، مالدار ، لوگوں میں سردار ، کرم فرمانے والے اور انصاف قائِم کرنے والے تھے * حضرت حُسین بن محمد دِیار بَکْری رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ رُعب و دبدبہ والے ، دُور اندیش ، بہادر ، سخی اور بُرْدبار بادشاہ تھے * حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ نے صلح حُدَیبیہ کے دِن یعنی 6 ہجری میں اسلام قبول کیا۔ ( [1] )
جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے سلام کیا
پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے انتہائی بااعتماد صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان جنہیں حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم قرآنِ کریم کی کِتابت ( یعنی لکھنے ) کی ذمہ داری دیتے تھے ، ان میں سے ایک حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ بھی ہیں۔حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، ایک دِن حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! مُعَاویہ کو سلام کہیے کیونکہ وہ کتابُ اللہ ( قرآنِ