Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
2 بلند رُتبہ شخصیات
پیارے اسلامی بھائیو ! تاریخِ اسلام کی 2 بہت بلند رُتبہ شخصیات ہیں ، جن کو اللہ پاک نے پاکیزہ سیرت و کردار ، تقویٰ و پرہیز گار ، اِخْلاص و لِلَّہِیَّت ، خوفِ خُدا و عشقِ مصطفےٰ جیسی عظیم نعمتوں کے ساتھ ساتھ دُنیا میں تاج و تخت و حکومت سے بھی نوازا اور الحمد للہ ! ان دونوں ہی نے عدل و اِنْصاف کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے بہت اچھے انداز میں تخت و حکومت کی ذِمَّہ داریاں انجام دِیں۔ان 2 بلند رُتبہ شخصیات میں ( 1 ) : ایک تو صحابئ رسول ہیں اور ان کا نامِ پاک ہے : حضرت امیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ ( 2 ) : جبکہ دوسرے ہیں : حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ ۔
حضرت مُعَاویہ و عمر بن عبد العزیز کی باہمی مشابہت
اگر ہم ان دونوں بلند رُتبہ شخصیات کی سیرت کو بغور پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ ان دونوں کی سیرت میں بہت ساری چیزیں آپس میں ملتی جلتی ہیں۔مثلاً * حضرت امیرمُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ اوَّل مُلُوکِ اسلام ( یعنی اسلامی تاریخ کے پہلے بادشاہ ) ہیں اور آپ کا یہ وَصْفِ پاک آسمانی کتاب تورات شریف میں بیان ہوا۔اسی طرح حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ ا وَّل مُجَدِّد ہیں۔ حضرت امیرِمُعَاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کے وصالِ ظاہِری کے بعد یزیدی فتنے کی ابتدا