Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
ہوتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے کے بعد اگر خدا حافِظ کہہ دیں تو حرج نہیں ۔
صحابئ رسول حضرت ابو راشِد عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں چھوٹا تھا ، ایک مرتبہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا تو میں نے کہا : اَنْعِمْ صَبَاحاً ( یہ عربی ہے ، اس کا انگلش ترجمہ بنے گا : Good Morning ) یعنی صبح بخیر۔ رسولِ اَکْرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : یہ تو مسلمانوں کا سلام نہیں ہے ، جب تم کسی کے پاس جاؤ تو کہو : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ ۔ ( [1] )
سلام کرنے کی عادَت بنا لیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! سلام کرنا ہمارے پیارے آقا ، تاجدار مدینہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی بہت ہی پیار ی سُنّت ہے۔ ( [2] ) ہمیں بھی عادَت بنانی چاہئے ، پہلے سلام کریں ، پھر کلام کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب بھی ملے گا ، آپس میں اِتفاق و اِتحاد اور اَخُوّت و محبّت میں بھی اِضافہ ہو گا۔ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : لَاتَدْخُلُوا الجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْاتم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے ، جب تک ایمان نہ لے آؤ ! وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا اور تم اس وقت تک ( کامِل ) مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو ! پھر فرمایا : کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں ، جس پر عمل کرکے تمہاری آپس میں محبت بڑھ جائے ؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو۔ ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد