Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat
وِصَال کے وقت آپ نے وَصِیَّت فرمائی کہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے چند مُوئے مبارک اور ناخُنِ پاک کفن میں رکھ دئیے جائیں ، چنانچہ آپ کی وَصِیَّت پُوری کی گئی اور آپ کو موئے مبارک اور ناخُن شریف کے ساتھ ہی دَفَن کیا گیا۔
سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ کریم ! ہمیں بھی عشقِ رسول کا کمال نصیب فرمائے۔ کاش ! ہم گنہگاروں پر بھی کرم ہو اور قبر میں رکھنے کے لئے چند تبرکات نصیب ہو جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قسمت ہی سَنْور جائے گی۔ اللہ پاک کی حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہ علیہ پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال
پیارے اسلامی بھائیو ! اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی نیک ، نمازی بنانے والی ، دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجانے والی دینی تحریک ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net ) سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے