2 Buland Rutba Shakhsiyat

Book Name:2 Buland Rutba Shakhsiyat

عیادت فرماتے۔ ( [1] ) * مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے  ہیں : حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پرسی کے  لئے تشریف لے جاتے۔ ( [2] )   * حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ (  یعنی : کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو یہ مرض  ( گناہوں )  سے پاک کرنے والا ہے )  ( [3] )

عیادت اور بہت سارے روحانی علاج سے متعلق مزید معلومات  کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا  رسالہبیمار عابد  پڑھ لیجئے۔

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہ  کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب اور رسالہبیمار عابد خریدئیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

لُوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو               سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو          ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... مسلم ، كتاب : جنائز ، مریض کی عیادت کا باب ، صفحہ : 331 ، حدیث : 925خلاصۃً۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 407۔

[3]...بُخاری ، کتاب : المناقب ، صفحہ : 919 ، حدیث : 3616 ۔