Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

رحمتِ حق کا ہو گیا سایہ                                                                                                      لحظہ  لحظہ  نزولِ  رحمت  ہے ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اللہ پاک کے اس مہمان یعنی ماہِ رمضانُ المبارک کا بھر پُور استقبال کریں * رمضانُ المبارک کی تشریف آوری پر خوشی منائیں * رمضانُ المبارک آنے سے پہلے ہی اس کی تیاری کر لیں * اس مبارک مہمان کواچھے انداز میں خوش آمدید کہیں اور پِھر جیسے ہی رمضانُ المبارک کا چاند نظر آئے ، بس عِبَادت و ریاضت پر کمربستہ ہو جائیں۔رمضان المبارک میں مدنی چینل پردن رات  کئی گھنٹے کی لائیوخصوصی ٹرانسمیشن  ( Live Special Transmission )  ہوتی ہیں جن میں  بعدِ عصر وبعدِ تراویح2 مدنی مذاکرے بھی  ہوتے ہیں * ان میں شرکت فرمائیں * فیضانِ رمضان کتاب  کا مطالعہ فرمائیں * اس کا درس دیں * ہو سکے تو پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کریں * ورنہ کم ازکم آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کرکے مساجد کو آباد فرمائیں اور پانچوں نمازیں مسجد میں ہی ادا فرمائیں ۔

اے عاشقانِ رمضان ! اپنے گھروں میں ماہِ رمضان الکریم کی مزید برکتیں پانے کے لیے اپنے گھر کی خواتین کو بھی یہ ذہن دیا جائے کہ  رمضان  المبارک کا چاند نظر آنے سے پہلے بلکہ ہمیشہ کے لئے مسجدِ بیت ( گھر میں عبادت کے لئے جگہ )  کو خاص کر لیں اور اس میں عبادات شروع کر دیں ، اپنے محارم کے ساتھ ذکر و درود اور نوافل کا  اہتمام آج سے ہی کریں اسلامی بہنیں آخری عشرے کا اعتکاف اسی مسجد ِبیت میں کریں۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! رمضان المبارک کی خوب خوب  برکتیں ملیں گی۔


 

 



[1]...وسائلِ فِردَوس ، صفحہ : 29۔