Book Name:Ghazwa e Badar Say Hum Nay Kia Seekha
زبانوں * انگریزی * اردو * ہندی * بنگلہ * گجراتی اور * سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے * اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں * ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوبصُورت ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی )
مسئلہ : سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے شرعی سفر کیا تو روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔
وضاحت : عوام میں مشہورہے کہ جس دن سفر کرنا ہے اس دن روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے : اگر صبح صادق کے وقت حالتِ سفر میں ہوں تو روزہ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اگر صبح صادق کے بعد سفر شروع کرنا ہو تو اس دن کا روزہ نہیں چھوڑ سکتے۔یاد رہے ! حالتِ سفر میں جتنے بھی روزے چھوڑے جائیں ، بعد میں ان کی قضا کرنا ہوگی ۔
اسماء الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَا مُتَکَبِّرُ
جس کسی کو ڈراؤنے خواب آتے ہوں وہ روزانہ 21 بار یَا مُتَکَبِّرُ پڑھ لے ، تو خواب میں نہیں ڈریں گے۔ ( [1] ) اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !