Book Name:Ghazwa e Badar Say Hum Nay Kia Seekha
ہوا جاتی رہے گی مطلب : تمہاری طاقت بکھر جائے گی۔ تمہارے اندر وہ طاقت نہیں رہے گی جس کے ذریعے تم کامیاب ہو سکو۔
آج ہم اپنے معاشرے کا اگر جائزہ لیں تو ہماری ناکامیوں اور عالمی طَور پر مسلمانوں کی تنزلی کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ ہمارے ہاں لڑائی جھگڑے عام ہیں * کہیں ذات کی بنیاد پر * کہیں نسل کی بنیاد پر * کہیں رنگ کی بنیاد پر اور * کہیں خِطَّوں کی بنیاد پر لڑائیاں جاری ہیں بلکہ * یہاں تک بھی جھگڑوں کا معاملہ ہے کہ آپس میں جھگڑے ہوتے ہیں مگر اس جھگڑے کی وجہ تک معلوم نہیں ہوتی * کئی خاندانوں میں باپ داداسےلڑائی چلتی آ رہی ہے ، بس اسی بنیاد پر آگے اَوْلاد بھی ایک دوسرے کی دُشمن بنی ہوئی ہے * بھائی بھائی آپس میں لڑ رہے ہیں * اَوْلاد کے ماں باپ کو قتل کر دینے کی خبریں بھی سننے کو ملتی رہتی ہیں * کہیں بھتیجا چچا کوقتل کر دیتا ہے * کہیں دوست آپس میں لڑتے ہیں تو نوبت قتل و غارت تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ لڑائیاں ، یہ جھگڑے ، یہ اختلافات ہیں جو ہمیں اندر سے کھوکھلا کردیتے ہیں۔
بڑی مشہور ایک کہانی ہے ، ہم بچپن سے کتابوں میں پڑھتے اور سنتے آ رہے ہیں؛ ایک لکڑ ہارا تھا ، اس کے بیٹے آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے ، لکڑہارا انہیں سمجھاتا رہتا مگر ان کی سمجھ میں بات آتی نہیں تھی ، آخر ایک دِن اسے ایک ترکیب سُوجھی ، اس نے اپنے سب بیٹوں کو جمع کیا ، انہیں کہا : جاؤ ! لکڑیاں جمع کر کے لے آؤ ! وہ لکڑیاں لے آئے۔اب اس نے کہا : ان لکڑیوں کو توڑو ! سب نے لکڑیاں توڑ دیں۔ اب لکڑ ہارے نےلکڑیوں کا ایک گٹھا باندھا اور کہا : اب اس گٹھے کو توڑو ! سب نے زور لگایا مگر اسے توڑ نہ سکے۔اس پر