Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
اللہ ! اللہ ! معلوم ہوا؛ باوُضُو رہنے کی برکت سے مصیبتوں سے حفاظت ہوتی ہے۔ کاش ! ہم ہمیشہ باوُضُو رہنے والے بن جائیں۔
ہمیشہ باوُضُو رہنا اسلام کی سُنّت ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! باوُضُو رہنا مستحب ( یعنی ثواب کا کام ہے ) ۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : ہمیشہ باوُضُو رہنا اسلام کی سُنَّت ہے۔ ( [1] )
امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : بعض عارِفین ( رحمۃُ اللہ علیہم ) نے فرمایا : جو ہمیشہ باوُضو رہے اللہ پاک اُس کو 7فضیلتوں سے مُشرّف فرمائے گا ( 1 ) : ملائکہ اس کی صحبت میں رَغبت کریں ( 2 ) : قَلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے ( 3 ) : اُس کے اَعضا تسبیح کریں ( 4 ) : اُس سے تکبیرِ اُولیٰ فوت نہ ہو ( 5 ) : جب سوئے اللہ پاک کچھ فرشتے بھیجے کہ جِنّ و انس کے شَر سے اُس کی حِفاظت کریں ( 6 ) : موت کی سختیاں اس پر آسان ہوں ( 7 ) : جب تک باوُضو ہو امانِ الٰہی میں رہے ۔ ( [2] )
دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت رہوں باوضو میں سدا یاالٰہی ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! باوُضُو رہنے کے جہاں دینی فائدے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے دُنیوی فائدے بھی ہیں مثلاً * باوُضُو رہنے کی برکت سے بہت ساری