Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
معاف نہیں ہوتے۔ مطلب یہ ہے کہ جو شخص اچھا وُضُو کیا کرے ، اس کے سارے اَعْضا کے ( صغیرہ ) گُنَاہ اس پانی کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔ ( [1] )
اَلْحَمْدُ للّٰہ ! وُضُو کرنے والے کے گناہ جھڑتے ہیں ، اِس ضمن میں ایک ایمان افروز واقعہ سنیئے ! چنانچہ حضرتِ علّامہ عبد الوہّاب شعرانی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ جامِع مسجِد کوفہ کے وُضُو خانے میں تشریف لے گئے تو ایک نوجوان کو وُضُو بناتے ہوئے دیکھا ، اس سے وُضُو ( میں استعمال شدہ پانی ) کے قطرے ٹپک رہے تھے۔آپ نے فرمایا : اے بیٹے ! ماں باپ کی نافرمانی سے توبہ کر لے۔اُس نے فوراً عرض کی : میں نے توبہ کی۔ایک اور شخص کے وُضُو ( میں اِستِعمال ہونے والے پانی ) کے قطرے ٹپکتے دیکھے ، آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے اُس شخص سے فرمایا : اے میرے بھائی ! تُو زِنا سے توبہ کر لے۔اس نے عرض کی : میں نے توبہ کی۔ایک اور شخص کے وُضُو کے قطرات ٹپکتے دیکھے تو اسے فرمایا : شراب نوشی اور گانے باجے سننے سے توبہ کر لے ۔ اس نے عرض کی : میں نے توبہ کی۔حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہ عنہ پر کَشف کے باعِث چُونکہ لوگوں کے عُیُوب ظاہِر ہو جاتے تھے لہٰذا آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے بارگاہِ خداوندی میں اِس کشف کے ختم ہو جانے کی دُعا مانگی : اللہ پاک نے دُعا قَبول فرما لی جس سے آپ رَضِیَ اللہ عنہ کو وُضُو کرنے والوں کے گناہ جھڑتے نظر آنا بند ہو گئے۔ ( [2] )