Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
جوڑوں سے ہے۔ جب وُضُو کرنے والا گردن کامَسْحْ کرتا ہے تو ہاتھوں کے ذَرِیعے برقی رَونکل کر شہ رگ میں ذخیرہ ہوجاتی ہے اور رِیڑھ کی ہڈّی سے ہوتی ہوئی جسم کے تمام اَعصابی نظام میں پھیل جاتی ہے اور اس سے اَعصابی نظام کو توانائی حاصِل ہوتی ہے * وُضُو میں سنّت کے مطابِق پاؤں دھونے سے نیند کی کمی ، دِماغی خشکی ، گھبراہٹ اور مایوسی ( Depression ) جیسے پریشان کُن اَمراض دُور ہوتے ہیں۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! وُضُو کی کیسی کیسی برکتیں ہیں۔ اللہ پاک ہمیں ہمیشہ باوُضُو رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
آئیے ! آخر میں وُضُو کے چند آداب سیکھ لیتے ہیں؛
وُضُو کے فرائض : وُضُو میں 4 فرائض ہیں؛ ( 1 ) : کہنیوں سمیت ہاتھ دھونا ( 2 ) : چہرہ دھونا ( 3 ) : چوتھائی سر کا مسح کرنا ( 4 ) : اورٹخنوں سمیت پاؤں دھونا۔ان اعضا کا مکمل دُھلنا فرض ہے۔ اگر ایک بال کے برابر جگہ بھی سوکھی رہ گئی تو وُضُو نہیں ہو گا اور وُضُو نہ ہو اتو نماز بھی نہیں ہو گی۔ لہٰذا وُضُو نہایت احتیاط سے کرنا چاہئے * بلکہ مستحب ( یعنی ثواب کا کام ہے ) کہ خصوصاً سردیوں میں وُضُو سے پہلے اعضائے وُضُو پر تیل کی طرح پانی چُپڑ لیں ، اس سے خشک جلدتَر ہو جائے گی اور پانی آسانی سے تمام جگہوں پر پہنچ سکے گا * مگر یاد رہے ! پانی چُپَڑ لینے سے وُضُو نہیں ہو گا۔ وُضُو میں اَعضا کو دھونا فرض ہے اور دھونے کا مطلب ہے : پانی کے کم از کم 2 قطرے بہہ جائیں * وُضُو میں 14 سنتیں ہیں ، جو شیخِ طریقت ، امیر