Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
خشوع و خضوع سے 2 نفل پڑھےتو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [1] )
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الامت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیث شریف کے تحت لکھتے ہیں : حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ صرف وُضُو کر لینے اور تَحَیَّۃُ الْوُضُوء کے 2 نفل پڑھ لینے سےجنتی ہو گیا اب کسی عمل کی ضرورت نہ رہی بلکہ مطلب یہ ہے کہ اچھی طرح وُضُو کرنے اور تَحَیَّۃُ الْوُضُوء کے نوافل ادا کرنے کی برکت سے دنیا میں نیک اعمال کی توفیق ملتی ہے ، مرتے وقت ایمان پر قائم رہتا ہے ، قبروحشر میں آسانی سے پاس ہوتا ہے۔ اس قسم کی احادیث کا یہی مطلب ہوتا ہے۔ ( [2] )
بلا حساب ہو جنت میں داخلہ یا رب ! پڑوس خلد میں سرور کا ہو عطا یاربّ !
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : ہفتہ وار رسالہ مطالعہ
الحمد للہ ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دِلوں میں عشقِ رسول جگانے ، نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، لہٰذا دِل میں عشقِ رسول کی شمع جلانے ، باوُضُو رہنے کی عادَت پانے اور نیکیوں کا حریص بننے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار رسالہ مطالعہ بھی ہے۔ آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :