Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : ( Dar-ul-Ifta Ahlesunnat ) ( دارالافتاء اہلسنت ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں * مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو ، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں * احکامِ تجارت * فرض علوم کورس * اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
زُلفوں اور سر کے بالوں کی سنتیں اور آداب
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس کے بال ہوں وہ ان کا اِکْرام کرے ۔ ( [2] )