Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
وُضُو کے 4 ہی فرائض کیوں ؟
پیارے اسلامی بھائیو ! وُضُو کے 4 فرائض ہیں؛ ( 1 ) : کہنیوں سمیت ہاتھ دھونا ( 2 ) : چہرہ دھونا ( 3 ) : چوتھائی سَر کا مسح کرنا ( 4 ) : اورٹخنوں سمیت پاؤں دھونا۔ وُضُو میں یہ 4 ہی فرائض کیوں رکھے گئے ؟ امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ اس کی ایک حکمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : روزِ قیامت ( بنیادی ) عذاب 4 ہی ہیں : ( 1 ) : چہرہ سیاہ ہو جانا ، اللہ پاک فرماتا ہے :
یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْهٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْهٌۚ ( پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران : 106 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : جس دن کچھ منہ اونجالے ( چمکتے ) ہوں گے اور کچھ منہ کالے۔
( 2 ) : اَعْمَال نامہ اُلٹے ہاتھ میں ملنا ، اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ﳔ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ(۲۵) ( پارہ : 29 ، سورۂ الحاقۃ : 25 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور وہ جو اپنے نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نَوِشْتَہ ( نامۂ اعمال ) نہ دیا جاتا۔
( 3-4 ) : سَراورپاؤں سے پکڑ کر جہنّم میں ڈال دیاجانا ، سورۂ رحمٰن میں ہے :
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ(۴۱) ( پارہ : 27 ، سورۂ رحمٰن : 41 )
ترجمہ کَنْزُ الایمان : مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے ۔
گویا اللہ پاک فرماتا ہے : اے میرے بندو ! وُضُو میں چہرہ دھویاکرو تاکہ روزِ قیامت