Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے * وُضُو کر کے جس کام کے لئے گھر سے نکلیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! وہ کام پُورا ہو گا۔ ( [1] )  * باوُضُو رہنے کی برکت سے خُود اعتمادی بھی ملتی ہے * اورباوُضُورہنے کی برکت سے رزق میں بھی اِضَافہ ہوتا ہے۔ جی ہاں ! حدیثِ پاک میں ہے : ہمیشہ باوُضُو رہو ، تمہارے رِزْق میں فراخی آئے گی۔ ( [2] )   

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے... ! !  گویا وُضُو میں دُنیا و آخرت کی بھلائیاں رکھ دی گئی ہیں * رزق میں اضافہ چاہئے ، باوُضُو رہو * مصیبتوں سے حفاظت چاہئے ، باوُضُو رہو ، * اچھے اچھے خواب دیکھنے ہیں ، باوُضُو سویا کرو ! * نیکیاں چاہیئے ، باوُضُو رہو * نمازی بننے کی خواہش ہے ، تکبیرِ اُوْلیٰ چاہتے ہیں ، باوُضُو رہو * روزِ قیامت اعمال نامہ سیدھے ہاتھ میں چاہیئے ، باوُضُو رہو ! * روزِ قیامت چمکتے چہرے کی خواہش ہے ، باوُضُو رہو ! * پُل صراط پر ثابت قدمی چاہئے ، باوُضُو رہو... ! !  غورکریں وہ کونسی نعمت ہے ، جو اس آسان نیکی میں نہیں ہے۔ الحمد للہ ! وُضُو انمول نعمت ہے۔ اللہ پاک ہمیں باوُضُو رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

وُضُو اور سائنس

الحمد للہ ! اسلام نے ہمیں صدیوں پہلے وُضُو کی تعلیم دی ہے ، اب سائنس کا دَور ہے تو سائنس بھی وُضُو کے فوائد مان چکی ہے۔ ایک صاحِب کا بیان ہے : میں نے بیَلجِیئَم  ( Belgium ) میں  یونیورسٹی کے ایک غیرمسلم Student  ( طالبِ علم )  کو اِسلام کی دعوت دی۔ اُس نے سُوال کیا ، وُضُو میں  کیا کیا سائِنسی حِکمتیں  ہیں ؟ میں  لاجواب ہوگیا۔ اُس کو


 

 



[1]...بہشت کی کنجیاں ،صفحہ :60 بتغیر قلیل ۔

[2]...جامع الاحادیث،جلد:19،صفحہ:406،حدیث:14922۔