Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail
کہ وہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ ، منہ اور پاؤں دھوتے ( یعنی وُضُو کرتے ) ہیں۔ ( [1] )
الحمد للہ ! باوُضُو رہنے کی برکت سے کئی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے مثلاً : * باوُضُو رہنے کی برکت سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے * وُضُو میں ہاتھ دھونے کی برکت سے؛ * ہاتھوں میں گرمی دانوں * جلدی سوزش * ایگزیما وغیرہ بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے * وُضُو میں کلی اور مسواک کرنے کی برکت سے ؛ * ایڈز جیسی تکلیف دہ بیماری * منہ کے کِناروں کے پھٹنے * معدے کے امراض * اور بلغمی امراض سے حفاظت ہوتی ہے * اور غرغرہ کرنے کی برکت سے گلے کے امراض سے کافی حد تک بچاؤ رہتا ہے * اسی طرح ناک میں پانی چڑھانے کی برکت سے * ناک کے بے شمار پوشیدہ امراض * دائمی نزلہ * ناک کے زخم وغیرہ سے حفاظت ہو سکتی ہے * وُضُو میں چہرہ دھونے کی برکت سے * الرجی سے چہرے کی حفاظت ہوتی * اِس کا مَساج ہوجاتا ہے * خون کا بہاؤ چہرے کی طرف رَواں ہوجاتاہے اور * مَیل کُچیل بھی اُتر جاتا جس سے چہرے کا حُسن دوبالا ہوجاتا ہے * کُہنی پر تین بڑی رَگیں ہیں جن کا تعلق دل ، جگر اور دماغ سے ہے اور جسم کا یہ حصّہ عُمُوماً ڈھکا رہتا ہے اگر اس کوپانی اور ہوا نہ لگے تو مُتعدد دِماغی اور اَعْصابی اَمراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ وُضُو میں کہنیوں سَمیت ہاتھ دھونے سے دل ، جگر اور دِماغ کو تقویت پہنچتی ہے * سر اور گردن کے درمیان حَبْلُ الْوَرِیدیعنی شہ رگ واقِع ہے اس کا تعلُّق رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز اور جسم کے تمام تَر