Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

  یعنی انہیں دھوئے ، تیل لگائے اور کنگھا کرے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی مُبارک زُلفیں کبھی نِصْف  ( یعنی آدھے ) کان مُبارک تک * کبھی کان مُبارک کی لَو تک اور * بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مُبارک شانوں یعنی کندھوں کو جُھوم جُھوم کر چومنے لگتیں * ہمیں چاہئے موقع بہ موقع تینوں سُنتیں ادا کریں ، یعنی کبھی آدھے کان تک تو کبھی پورے کان تک تو کبھی کندھوں تک زُلفیں رکھیں * بعض لوگ سیدھی یا اُلٹی جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سُنّت کے خِلاف ہے * سُنّت یہ ہے کہ اگر سَر پر بال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے * مَرد کو اِختیار ہے کہ سَر کےبال مُنڈائے  یا بڑھائے اور مانگ نکالے * حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سرِ اقدس میں اکثر تیل لگاتے اور داڑھی مُبارک میں اکثر کنگھی کرتے اور اکثر سَر مُبارک  پر کپڑا  ( یعنی سَر بند شریف )  رکھتے تھے یہاں تک کہ وہ کپڑا تیل سے تَر ہو جاتا تھا۔ ( [1] )

تیل کی بُوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رضا   صبحِ عارِض پہ لُٹاتے ہیں ستارے گیسو

وضاحت : اے رضا ! سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زُلْفوں سے جو تیل کی بُوندیں ٹپک رہی ہیں ، مجھے تو یہ منظر یُوں لگ رہا ہے جیسے ستاروں بھری رات چہرۂ مصطفےٰ پر ، رُخِ وَالضُّحٰی پر ستارے نچھاور کر رہی ہے۔ 

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ   کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب


 

 



[1]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ:41 تا43 ملتقطاً۔