Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

Book Name:Ba Wuzu Rehnay Ke Fazail

سے میں نے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو بغیر چھنے آٹے کی روٹی کھاتے دیکھا تو اس کے بعد کبھی بھی میرے لئے چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں بنائی گئی  ( [1] )    * مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک دِن بکری کی دستی کا گوشت منگوایا اور مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر کھا لیا ، پھر تازہ وُضُو کئے بغیر نماز ادا کی ، پھر فرمایا : ایک دِن رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اسی مقام پر بیٹھ کر بکری کی دستی کا گوشت کھایا تھا ، پھر اسی طرح کیا تھا ، لہٰذا میں نے بھی آپ کی ادا کو ادا کیا۔ ( [2] )   * ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عمر   رَضِیَ اللہ عنہما مَکَّةُ المُکَرَّمَه جا رہے تھے ، راستے میں ایک درخت آیا ، آپ نے جان بوجھ کر اس کی شاخوں میں اپنا عمامہ شریف الجھایا ، پھر رُک کر اسے چھڑایا اور آگے چل دئیے۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا : ایک بار رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یہاں سے گزرے تو اس درخت کی شاخوں نے آپ کا عمامہ شریف محبّت سے تھام لیا تھا  ( یعنی عمامہ مبارک شاخ سے اٹک گیا تھا )  اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رُک کر  اپنا عمامہ شریف چھڑایا تھا  ( بس میں اسی ادا کو ادا کر رہا تھا )۔( [3] )  

اسی طرح صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کے ایک سے ایک واقعات ہے ، اللہ پاک صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کے صدقے ہمیں بھی سنتیں  سیکھنے دِیوانہ وار سُنتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

ہر صحابئ نبی !         جنّتی ! جنّتی !           سب صحابیات بھی ! جنّتی ! جنّتی !


 

 



[1]...طبقات ابن سعد ،ذکر طعام رسول اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ...الخ،جلد:1 ،صفحہ :301   ۔

[2]... مسندِ  امام احمد ، جلد: 1، صفحہ: 198، حدیث: 449۔

[3]...نور الایمان بزیارۃ آثار حبیب الرحمٰن ،صفحہ:15۔