Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
حضرت علّامہ مفتی محمد امین صاحِب جنہوں رَحمۃُ اللہ علیہ نے درودِ پاک کی فضیلت پر مشہورِ زمانہ کتابآبِ کوثَر لکھی ہے ، آپ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ پیپلز کالونی ( پنجاب ، فیصل آباد ) سے ایک سَیّد صاحِب جن کا نام سید ریاض تھا ، وہ میرے پاس تشریف لائے اور کہا : میرا کاروبار تھا مگر سارا ٹھپ ہو گیا ، اب مجھ پر لاکھوں روپے کا قرضہ ہے ، بہت پریشان ہوں ، کچھ حل بتائیے ! مفتی امین صاحِب رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے شاہ صاحِب کو درودِ پاک کی فضیلت پر لکھی گئی کتاب آبِ کوثَر پیش کی اور کہا : شاہ صاحِب ! آپ یہ کتاب پڑھیئے ! اور اس کے مُطَابق عَمَل کیجئے ! اس کی برکت سے آپ کے کئی مسئلے حل ہو جائیں گے۔
شاہ صاحِب نے کتاب لی اور چلے گئے پھر تقریباً 6 ماہ بعد دوبارہ تشریف لائے ، اس بار بہت خوش تھے ، چہرے پر رونق تھی ، شاہ صاحِب نے بڑی خوشی سے بتایا کہ میرے ذِمّے 7 لاکھ قرض تھا ، الحمد للہ ! اب صِرْف ڈیڑھ لاکھ رہ گیا ہے۔
یہ قرض کیسے اُترا ؟ اس کی تفصیل بتاتے ہوئے فرمایا : ہوا یُوں کہ میں نے آبِ کوثَر پڑھی ، اس میں درودِ پاک کے فضائِل پڑھ کر مجھے شوق پیدا ہوا اور میں نے خوب محبّت و