Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
حضرت نُوح علیہ السَّلام کی آخری نصیحت
حدیثِ پاک میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک کے نبی حضرت نُوح علیہ السَّلام کا جب آخری وقت آیا تو آپ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : بیٹا ! میں تمہیں 2 باتوں کا حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے منع کرتا ہوں : * بیٹا ! میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ( 1 ) : کلمہ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کی کثرت کرتے رہو ! بے شک اگر ترازو کے ایک پلڑے میں ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں رکھ دی جائیں اور دوسرے پلڑے میں کلمۂ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کو رکھ دیا جائے تو اس پاکیزہ کلمے کا وزن سات زمینوں اور سات آسمانوں سے بڑھ جائے گا ( 2 ) : بیٹا ! سُبْحٰنَ اللہ وَ بِحمْدِہٖ کی کثرت کرو ! بے شک یہ ہر چیز کی تسبیح ہے اور اسی کی برکت سے مخلوق کو روزی دی جاتی ہے اور * بیٹا ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں : ( 1 ) : شرک اور ( 2 ) : تکبر سے ہمیشہ بچتے رہنا۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کے نبی حضرت نُوح علیہ السَّلام کی یہ 4 نصیحتیں بہت ہی اَہَم ہیں ، ہمیں چاہئے کہ ان پاکیزہ نصیحتوں کو اپنے دِل میں بٹھا لیں ، کلمۂ طیبہ کی ہمیشہ کثرت کرتے رہیں ، سُبْحٰنَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ کی کثرت کریں کہ یہ وہ تسبیح ہے جس کی برکت سے روزی ملتی ہے اور شرک اور تکبر سے ہمیشہ بچتے رہیں۔
کاش لب پر مِرے رہے جاری ذِکْر آٹھوں پَہَر ترا یاربّ !
چشمِ تَر اور قلبِ مُضْطَر دے اپنی اُلفت کی مَے پِلا یاربّ ! ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد