Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
حضرت عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوَایَت ہے ، رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : کیا تم طاقت نہیں رکھتے کہ روزانہ اُحُد پہاڑ کے برابر عمل کرو ! صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہم میں سے کون ایسا کر سکتا ہے ؟ فرمایا : تم سب اس کی طاقت رکھتے ہو۔پھر فرمایا : * ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنا اُحُد پہاڑ سے بڑا ہے * ایک مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنا اُحُد پہاڑ سے بڑا ہے * اور ایک مرتبہ اللہ اَکْبر کہنا اُحُد پہاڑ سے بڑا ہے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! کتنا ثواب ہے۔ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ ! کہنے ، ایک مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنے اور ایک مرتبہ اللہ اَکْبر کہنے میں دَیْر ہی کتنی لگتی ہے اور ثواب کتنا ہے ؟ اُحُد پہاڑ سے زیادہ... ! آہ ! ہمیں فضول گوئی سے فرصت ملے تو ذِکْرُ اللہ کریں... ! !
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا
ہم مُفْلس کیا مَول چُکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے ( [2] )
غم اور پریشانی سے نجات کا وظیفہ
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، مالِک و مختار نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو بندہ یہ کہے : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ يَبْقٰى وَ يَفْنٰى كُلُّ شَيْءٍ ( ترجمہ : یعنی کوئی عِبَادت کے لائق نہیں مگر اللہ ، وہی ہر چیز سے پہلے ہے اور کوئی عِبَادت کے لائق