Kalima Taiyiba Ki Barkat

Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat

کلمہ  طیبہ کا ایصالِ ثواب کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! کلمۂ طیبہ خود بھی پڑھیئے ! خُوب پڑھیئے ! اور ساتھ ہی ساتھ اس مبارک کلمے کا ثواب اپنے فوت شدگان کو بھی پہنچائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی بھی بڑی برکتیں نصیب ہوں گی۔

ایک مرتبہ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا : ایک شخص کی بیٹی کا انتقال ہوا ، اس نے اپنی بیٹی کو خواب میں بُری حالت میں دیکھا ہے۔سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ جواباً فرمایا : کلمۂ طیبہ 70 ہزارمرتبہ  ( اَوَّل ، آخر )  درود شریف  کے ساتھ پڑھ کر بخش دیا جائے اِنْ شَآءَ اللہپڑھنے والے اور جس کو بخشا ہے ، دونوں کے لئے ذریعہ نجات ہو گا اور پڑھنے والے کو دُگنا ثواب ہو گا اور اگر دو کو بخشے گا تو تین گُنا اسی طرح کروڑوں بلکہ سب مسلمان مردوں و عورتوں کو ایصالِ ثواب کر سکتا ہے۔اسی نسبت سے اس پڑھنے والے کو ثواب ہو گا۔ ( [1] )

کلمہ   طیبہ کا ثواب بخشنے کی برکت

شیخِ اَکْبَر ، شیخ محی الدین ابنِ عربی رَحمۃُ اللہ علیہ ایک جگہ دعوت میں تشریف لے گئے ، آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا کھانا کھا رہا ہے ، کھانا کھاتے ہوئے اچانک رونے لگا ۔  میں نے وجہ پوچھی تو بولا : میری ماں کو جہنم کا حکم ہے اور فرشتے اسے لئے جاتے ہیں  ( اس شہر میں یہ لڑکا کشف میں مشہور تھا  ) ۔ شیخ ابنِ عربی رَحمۃُ اللہ علیہ کے پاس یہی کلمۂ طیبہ 70 ہزار مر تبہ پڑھا ہوا محفوظ تھا ،  آپ نے دِل ہی دِل میں اُس کی ماں کو اِیْصالِ ثواب کر دیا۔ فوراً وہ لڑکا مسکرایا ،


 

 



[1]...ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 139 بتغیر قلیل۔