Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل * اذکار ( روحانی علاج ) * مدنی چینل ریڈیو * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ ( Silent ) کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر بھی موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : ( 1 ) : بندے کا ہر نوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ کریم کا شکر کرنا اللہ پاک کو پسند ہے۔ ( [2] ) ( 2 ) : اپنی زبانیں ذِکْر سے اور دِل شکر سے تَر رکھو ! ۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! شُکر کرنا سُنّت ہے * اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم