Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
وعدے کے خِلاف نہیں کرتا۔ ( [1] )
حَسْبِیْ رَبِّی جس نے کہا ، فیض کے دریا کو پایا
گوہرِ مقصد ہاتھ آیا ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
کُھل جائیں دَر جنّت کے ، دوزخ کی سب آگ بجھے
دِل سے کوئی اک بار کہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
کلمہ طیبہ مضبوط قلعہ ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! کلمہ طیبہ کے بہت فضائل ہیں * یہ اَفْضَل ترین ذِکْر بھی ہے * بہترین وظیفہ بھی ہے * یہی کلمہ پڑھ کر غیر مسلم مسلمان ہوتا ہے * یہی مبارک کلمہ سچے دِل سے پڑھ لینے کی برکت سے غیر مسلم کے سب گُنَاہ دُھل جاتے ہیں اور وہ جنّت کا حق دار بن جاتا ہے * حِلْیَةُ الْاَوْلِیاء میں ہے : دو عالَم کے مالِک و مختار ، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : بےشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سِوا کوئی عِبَادت کے لائق نہیں ، پس ( اے لوگو ! ) میری ہی عِبَادت کرو ! تم میں سے جو کوئی میری بارگاہ میں سچّے دِل سے لَااِلٰہَ اِلَّااللہ کی گواہی کے ساتھ آئے گا ، وہ میری پناہ میں داخِل ہو گا اور جو میری پناہ میں داخِل ہوا ، وہ میرے عذاب سے محفوظ ہو گیا۔ ( [2] )
میں ہوں بندہ ، وہ مولیٰ ، کون ہے اپنا اس کے سوا میں ہوں اس کا ، وہ ہے مِرا ، جس نے بنایا اور پالا
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ